روس میں ٹریفک حادثہ تیمرگرہ کا رہائشی اور8 بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق

پیر 1 فروری 2016 22:14

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء ) روس میں ٹریفک حادثے کے دوران تیمرگرہ کا رہایشی اور آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی ڈاکٹر عد نان جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق تیمرگرہ کے رہائشی ڈاکٹر عدنان جو کہ ملازمت کے سلسلے میں روس میں مقیم تھا ، گزشتہ دنوں سفر کے دوران ٹریفک حادثے میں جان بحق ہو گیا، جواں سال ڈاکٹرعدنان کی میت پیر کے روز ابائی علاقہ تیمرگرہ شاہ خوڑپہنچائی گئی جہاں علاقے میں کہرام مچ گیا ، نماز جنازہ کے موقع پر رقت امیز مناظر دیکھنے کو ملے اور ان کے ورثا اور رشتہ دار غم سے نڈھال تھے،جان بحق ہونے والے ڈاکٹر اٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا،متوفی کی اٹھ ماہ قبل منگی ہو ئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں