صوبائی حکومت مرکز سے اپنے تمام حقوق لے کر رہے گی٬مظفر سید ایڈوکیٹ
جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:20
(جاری ہے)
اس موقع پر تماشایئوں٬ بلدیاتی نمائندوں اور عمایدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب سے تیمرگرہ تحصیل ناظم ریاض محمد٬ تحصیل کونسلر محمد رازق٬ ڈسٹرکٹ کونسلر محمد حکیم خان٬ فضل قادر٬ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فضل ستار و دیگر نے بھی خطاب کیا۔تحصیل ناظم تیمرگرہ ریاض محمد نے آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے تیس ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایدوکیٹ نے ونر ٹیم کیلئے بارہ ہزار٬ رنرآپ ٹیم کیلئے دس ہزار جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے 38ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے قوم کے پیسوں سے بڑے بڑے محلات تعمیر کئے ہیں اور قومی دولت لوٹ کر بیرون ممالک منتقل کر دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مرکز سے اپنے تمام حقوق لے کر رہے گی۔انھوں نے کہا کہ ہم تیل٬ گیس٬بجلی٬ جنگلات اور قیمتی معدنیات میں اپنا حصہ مانگتے ہیں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں خوشحال زندگی گزار سکیں۔مظفر سید نے کہا کہ اُن کی پارٹی جماعت اسلامی روز اول سے کرپشن سے پاک خوشحال اور اسلامی پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور نوجوان اس مقصد کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔انھوں نے کہا کہ تیمرگرہ میں چھیالیس کنال آراضی پر سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں تاہم زمین کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے جسکی وجہ سے اس پر کام کا آغاز نہیں ہو سکا۔علاقے میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں انھوں نے کہا کہ تالاش بائی باس سڑک پر کام جاری ہے٬چکدرہ تیمرگرہ شاہراہ کو جلد موٹر وے سے منسلک کیا جائے گا اور آئندہ بجٹ میں گوپلم ایریگیشن سکیم کیلئے بھی فنڈز مختص کئے جائیں گے۔انھوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قلم و کتاب سے اپنا رشتہ مضبوط کریں اور ملکی نظام کو درست کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔مقررین نے شرکاء سے اپیل کہ آضاخیل پشاور میں بائیس اکتوبر سے شروع ہونے والے دوروزہ اجتماع میں خود بھی شرکت کریں اور اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی شریک کریں انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا یہ اجتماع عام کرپشن کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔آ خر میں مہمانوں نے بہترین ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کئے۔دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
ملاکنڈ یونیورسٹی میں اسلامی بینکاری کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد
محکمہ خوراک دیر لوئر ،سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور کم وزن روٹے فروخت کرنے پر 8 نانبائیوں کو جرمانے
ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی ہدایت پر فوڈ عملہ کا تیمرگرہ بازار کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کا اقلیتی برادری کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد
دیر لوئر ضلعی انتظامیہ کا روٹی کے تندوروں کا معائنہ
ڈی سی دیر لوئر نے بلامبٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا
اے سی ثمرباغ نے ثمرباغ برساتی نالے سے غیر قانونی تجاوزات ہٹا د یئے
ڈی سی دیر لوئر نے موسمی صورتحال کے پیش نظر ہیلتھ کی چھٹیاں منسوخ کردیں
تیمرگرہ پولیس کی کوششوں سے گمشدہ بچی بازیاب ہو گی۔
ب*لوئر دیر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی
دیر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
-
بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو سنائی گئی 3ماہ کی سزا معطل
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
سکھر ملتان موٹر وے کے قریب مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ،فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
-
تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو