تیمرہ گرہ ‘ حال اور رباط کے مشہور مالٹے کے باغات عدم سرپرستی کی وجہ سے ختم ہونے کا اندیشہ

منگل 25 اکتوبر 2016 13:39

تیمرگرہ۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء)صوبائی حکومت کی عدم سرپرستی کی وجہ سے حال اور رباط کے مشہور مالٹے کے باغات ختم ہونے لگے ٬ مالٹوں کے باغات ریت کے کاروبار میں تبدیل ہونے لگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خال اور رباط میں دریا پنجکوڑا کے کنارئے آباد سینکڑوں مالٹے کے باغات مقامی باغبان اور کسانوں کے ساتھ حکومتی عدم تعاون اور سرپرستی کی وجہ سے ختم ہونے لگے ہیں اور کسانوں نے اپنے باغات سے مالٹے کے پودے کاٹنے شروع کر دئے ہیں ٬رباط کے مالٹے اپنے میٹھاس کی وجہ سے ملک بھر میں مشہور ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مالٹے کی سیزن میں ریکارڈ تعداد میں یہاں کے مالٹے اندرونی و بیرونی ملک سپلائی کیے جاتے ہیں‘ جولائی 2010کی تباہ کن سیلاب میں دریا پنجکوڑا کے سیلابی ریلی میں سینکڑوں مالٹے کے باغات دریا بردہوئے تھے مگر افسوس سیلاب کے گزرے چھ سال ہونے کے باوجود تاحال صوبائی حکومت کی جانب سے مذکورہ باغات واپس بحال کرنے کے سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے جبکہ اس سلسلے میں متاثرہ باغبانوںاور کسانوں کے ساتھ کوئی مشاورت اور تعاون نہیں کیا گیا ٬ باغات کیلئے آبنوشی سکیم نہ ہونے کی و جہ سے مالٹے کے درخت سوکھتے جا رہے ہیں اور کسان مالٹے کے درخت مجبوراًکاٹ دیتے ہیں ٬ رباط اور خال میں سینکڑوں کی تعداد میں افراد مالٹوں کی کاروبار سے وابستہ ہیں ٬ مالٹوں کے کاروبار افراد کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کسانوں کو مفت کھاد ٬ آبنوشی سکیم اور تعاون فراہم کرے تو یہاں کی باغات واپس بحال ہو سکتے ہیں اور سینکڑوں افراد بیروزگاری سے بچ سکتے ہیں ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں