کروڑ وں کی لا گت سے تر قیا تی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے٬عرفان اللہ

جس سے تر قی وخوشحالی کے نئے دورکا آغاز ہو گا٬ڈپٹی کمشنر لوئر دیر

منگل 1 نومبر 2016 20:00

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2016ء) ضلع بھر کروڑ وں ر وپے کی لا گت سے تر قیا تی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جس سے تر قی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر لوئر دیر عرفان اللہ وزیر نے یوسی بشگرمیدان میں سر حدرورل سپورٹ پروگرام (SRSP) اور سی ڈی ایل ڈی"Community-Driven Local Development کے تعاون سے پندرہ لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ناظم یوسی بشگرام ملک عبد اللہ شاہ ٬ڈسٹرکٹ فنانس آفیسر روئیدار خان ٬ڈسٹرکٹ پراجیکٹ منیجر صباخان ٬کمیو نٹی سیکر ٹری محمد سلیمان سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ وزیر نے SRSP اور"Community-Driven Local Developmentکے تعاون سے ضلع دیر لو ئیر مقامی تنظیموں کے زیر نگرانی مکمل ہو نے والے پینے کے صا ف پانی ٬سڑ کوں کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوںکو سراہا اور کہا کہ مزکورہ پراجیکٹ کی تعاون سے ضلع دیر لوئر میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جب کہ بعض پر کام جاری ہے٬انہو ں نے کہا کہ عوام تر قیا تی کاموں کے میعار پرنظر ر کھیں اور کسی بھی بے قا عد گی کی صو ر ت میں براہ راست انتظامیہ سے رابطہ کریں انہوں نے کہا کہ مذکورہ واٹر سپلائی اسکیم سے اہلیان علاقہ کو پینے کے پانی کے حصول میں حایل مشکلات دور ہو جائیں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سی ڈی ایل ڈی کے تعاون سے یوسی بشگرام میں ڈیڑھ کروڑروپے کی لاگت سے واٹر سپلائی اسکیمو ں اور پی سی سی سڑکوں کی تعمیر کا اعلان کردیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں