ضلع کو مثالی اور پرآمن ضلع بنائیں گے٬ فصیح اللہ

نظام الصلوة کے تحت 11نومبرسے تمام مساجد میں ایک وقت پر نماز ادا کی جائے گی٬ ضلع ناظم

جمعہ 4 نومبر 2016 18:31

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2016ء) ضلع ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ نے کہا کہ ضلع کو مثالی اور پرآمن ضلع بنائیں گے جبکہ نظام الصلوة کے تحت 11نومبر بروز جمعہ سے ضلع کے تمام مساجد میں ایک وقت پر نماز ادا کی جائے گی٬ان خیالات کا اظہار فصیح اللہ نے چکیاتن میں ایس آر ایس پی کے تعاون سے بنائے جانے والے ایل ایس او چکیاتن انٹرپرائزز آرگنائزیشن کے تقسیم پیکجز ایسڈ کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایس آرایس پی کے ریجنل پروگرام منیجر نورعجب خان٬ایل ایس او کے چیرمین خان بادشاہ٬جنرل سیکرٹری محمدعرفان اور دیگر بھی موجو د تھے۔خا ن بادشاہ اور عرفان نے مہمانوں کو استقالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے آنے سے ہماری حوصلہ آفزائی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم فصیح اللہ نے کہا کہ آیس آرایس نے ضلع دیربالا کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ غریب اور نادار افراد کو اپنے پائوں پر کھڑے ہونے کیلئے مائیکرو بزنس اٹلی کے حکومت کے تعاون سے آغاز کرکے دیربالا کے لوگوں پر احسان کیا ہے انہوں نے کہا کہ آج یونین کونسل چکیاتن اور بیبیوڑ کے جن 260افراد کو کاروبار کیلئے آشیائے خوردنوش کے پیکجز دیا گیا ہے یہ ایک آحسن اقدام ہے تاہم اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس سے کس طرح اپنے اپنے علاقوں میں کاروبار کو وسعت دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام افراد خود اپنے پائوں کھڑے رہنے کیلئے ہمہ وقت کوشش کرکے کاروبار میں اضافہ کریں۔ضلع ناظم نے کہا کہ ضلعی حکومت ایس آر ایس پی کے دیربالا کے ترقی میں کردار ادا کرنے کو سراہتے ہیں جبکہ ایس ارایس پی کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر آر پی ایم نورعجب نے کہا کہ ایس آرایس پی دیربالا نے اٹلی حکومت اور پی پی اے ایف کے تعاون سے پی پی آر پراجیکٹ کے تعاون سے دو یونین کونسلوں بیبیوڑ اور چکیاتن میں 1کروڑ تیس لاکھ روپے کی لاگت سے کاروباری پیکجز٬ایجوکیشن کے مد میں دونوں یونین کونسلوں کے چار سکولوں میں سولرپینلز٬مرمتی کام ٬اڈیشنل رومز کیلئے چالیس لاکھ روپے جبکہ ڈیجیٹل حب (لیبارٹریز) کے مد میں کل آٹھائیس لاکھ روپے خرچ کررہے ہیں٬ جبکہ اس کے علاوہ صحت کے مدمیں حیاگئی٬بیبیوڑ٬چکیاتن میں بی ایچ یوز میں لوگوں کو صحت کی سہولیات بھی فراہم کررہے ہیں۔

تاکہ ان علاقوں کے لوگوں کو مقامی طورپر صحت کے سہولیات ٬ڈاکٹراور ایل ایچ ویز انکے دہلیز پر فراہم ہوسکے۔جبکہ ساتھ ساتھ خواتین اور مردوں دستکاری سمیت مختلف شعبوں میں ٹریننگ بھی دی جارہی ہیں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں