لوئیر دیر، چیئر مین تعلیمی بورڈ ملاکنڈ سے آل ایس ای ٹیز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی ملاقات ، درپیش مسائل پر غور خوض

جمعہ 25 نومبر 2016 18:26

لوئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء)آل ایس ای ٹیز ایسوسی ایشن لوئیر دیر کے نمائندہ وفد کی چیئر مین تعلیمی بورڈ ملاکنڈ سے ملاقات چیر مین تعلیمی بورڈ نے وفد کو مسائل حل کرنے اور تجاویز پر عمل درامد کرنے کی یقین دہانی کر دی اس سلسلے میں ایس ای ٹیز کے ضلعی چیر مین محب اللہ کی قیادت میں چیر مین تعلیمی بورڈ ملاکنڈ پر وفیسر شوکت علی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی وفد میں دوسروں کے علاوہ عرفان اللہ،محمد رشید،فضل روف،یوسف خان،لائق زادہ اورانور سعید شامل تھے ،اس موقع پر کنڑولر امتحانات پر وفیسر جمیل احمد بھی موجود تھے،ایس ای ٹیز ایسوسی ایشن کے چیر مین محب اللہ نے امتحانی ڈیویٹوں، پر چوں کی چیکنگ اور اساتذہ کی بر وقت بلوں کی ادائیگی نہ ہونے جیسے مسائل پر ان سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اساتذہ کی تشویش سے آگاہ بھی کیا اس موقع پر چیر مین بورڈ پر وفسیر شوکت علی نے کہاکہ امتحانی نظام میں خامیوں کے مکمل خاتمے سمیت ایماندار عملے کی تعیناتی اور بر وقت بلز کی ادائیگی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں اور ائندہ اس حوالے سے اساتذہ کو شکایات کا موقع نہیں ملے گا،چیر مین تعلیمی بورڈ پر وفیسر شوکت علی نے وفد کو بتایاکہ پر چوں کی چیکنگ کیلئے ہر مضمون میں ماہر اساتذہ کا انتخاب کیا جائے گا اور بر وقت رزلٹ تیار کرنے سمیت بوٹی مافیا کے مکمل خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں