تیمرگرہ لوئر دیرمیں سکریپ ،کٹ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ بند کرنے پر و پرویز خٹک اور اسد قیصر نے دیر لوئر عوام کے دل جیت لئے،یک انصاف لوئر دیر

منگل 27 دسمبر 2016 20:06

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2016ء) تیمرگرہ لوئر دیرمیں سکریپ ،کٹ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ بند کرنے پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اورسپیکر اسد قیصر نے دیر لوئر عوام کے دل جیت لئے دیر لوئر کے لوگوں نے عرب ممالک میں خون پسینے کی کمائی سے این سی پی کٹ گاڑیاں خرید کر اپنے بچوں کے لئے دو وقت کی روٹی کما رہے ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف لوئر دیر کے رہنما اور صدارتی امید وار سید عالم شاہ عرف تھانے خان نے میڈیا؂ نمایندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع دیر ایک پسماندہ علاقہ ہے یہاں پر کوئی کار خانہ اور روز گار کے مواقع نہیں ہے یہاں کے عوام نے عرب ممالک میں خون پسینے کی کمائی سے سکریپ کی کٹ گاڑیاں خرید کر رووز گار شروع کیا تھا جس پر پولیس نے پابندی عائد کر کے کٹ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر نے سے عوام میں بے چینی اور تشویش کے لہر دوڑ گئی تھی تاہم انہوں نے اس اہم مسئلہ کو وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کے سامنے اٹھایا جس پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور اسد قیصر نے ملاکنڈ ڈویژن انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مذکورہ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ بند کر دیں جس پر ضلع دیر لوئر کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کا شکریہ ادا کیا ہے

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں