تیمرگرہ،پولیس میں مبینہ سیا سی مدا خلت کیخلا ف حکومتی ایم پی اے کا صوبا ئی اسمبلی میں تحریک التوا ء لا نے کا فیصلہ

بدھ 28 دسمبر 2016 22:45

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2016ء) پولیس میں مبینہ سیا سی مدا خلت کی خلا ف حکومتی ایم پی اے کا صوبا ئی اسمبلی میں تحریک التوا ء لا نے کا فیصلہ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلا می سے تعلق ر کھنے والے لویر دیر جندول سے منتخب رکن صو با ئی اسمبلی اعزاز الملک افکاری نے مقامی صحا فیوں کو بتا یا کہ صو با ئی حکومت ایک جانب پولیس کو مکمل طور پر با اختیار کرنے کی پا لیسی کادعویٰ کر رہے ہیں مگر دوسری جا نب ایک سیاسی جما عت سے تعلق ر کھنے والے غیر منتخب فرد کی ایما ء پر آئی جی خیبر پختونخواہ نے ایمان دار اور فر ض شناس ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر علی اکبر شاہ کا تبادلہ لوئیر دیر سے چترال کردیا،جس سے ایک جانب فورس کا مورال کمزور ہوا ہے تو دوسری جانب بے جا مدا خلت سے عوام ما یو سی کا شکارہے ،انہو ں نے کہا کہ تمام تر صو ر ت حال کا نو ٹس لینے کیلئے صو با ئی اسمبلی میں تحریک التوا ء لا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کو جلد جمع کیا جا ئیگا

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں