پا کستان کے مستقبل کو سیکولر نظریے کے ساتھ جوڑنے کی سازشیں کی جارہی ہیں،صوبائی وزیع عنایت اللہ خان

ہفتہ 31 دسمبر 2016 22:48

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2016ء) سینئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ پا کستان کے مستقبل کو سیکولر نظریے کے ساتھ جوڑنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ سیاست میں کرپشن اور اینٹی کرپشن کی صف بندی ہورہی ہے ،سیاسی کارکنوں کو خوداپنی پارٹیوں کو صاف ستھرا کردار دینے کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے۔

عوام کو اب چوروں ،لٹیروں اور کرپشن سے ہاتھ رنگنے والوں کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر زندہ باد کے نعرے لگانے کی بجائے دیانت دار قیادت کا انتخاب کرنا چاہئے تاکہ ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالا جاسکے۔جماعت اسلامی اس صوبے میںایک بڑے مقصد کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔آنے والے دور میںجماعت اسلامی کااہم رول ہوگا۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے پاس دیانت دار و باکردار لوگوں کی ایک منظم ٹیم موجود ہے۔

موجودہ حکومت قانون و میرٹ کی حکمرانی قائم کرنے اور کرپشن کے خاتمے اور ہر محکمہ میں شفافیت لانے کے لیے کمربستہ ہے۔ہمارے سیاست کامحور اپنے دعوت کے ذریعے ملک میںاسلامی نظام کا پیغام ہر فرد تک پہنچانا اور ملک میں اسلامی نظام کے قیام کے لیے جدوجہد میںاپنا کردار اداکرنا ہے۔ وہ دیر بالا چکیاتن میںجے یو آئی (ف) کے سابق امیدوار پی کے 91 مولانا سمیع اللہ کااپنے ساتھیوں سمیت جے یو آئی سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

اجتماع سے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرصاحبزادہ طارق اللہ ، تحصیل ناظم میر مخزن الدین اور امیر جماعت اسلامی دیر بالا حنیف اللہ ایڈووکیٹ نے بھی خطا ب کیا۔جے یو آئی (ف) سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شامل ہونے والوں میں سید صفی اللہ ، سید حمیداللہ ، سید احسان اللہ ، سید علا?الدین ، سید عباس الدین ، سیدانعام اللہ ، سید فصیح اللہ ، عبدالرحمان ، سیدطارق اللہ ، محمد رحمان ،محمد رحیم ،ابراہیم خان اور دیگر شامل تھے۔

سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ساڑھے تین سال اقتدرار میں رہ کر ثابت کیا ہے کہ نہ خود کرپشن کی ہے اور نہ کسی کو کرپشن کرنے کی جازت دی ہے۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے قوم کے مسائل حل کر نے کے لیے قابل عمل پروگرام ترتیب دیے ہیں جو مواقع ہمیں ملے ہم نے ان کا صحیح استعمال کیا ہے اور آئندہ اس سے بھی بہتر کاکردگی دکھائیں گے۔انھوں نے کہا کہ حقائق قوم کے سامنے ہیں ہم محض نعرے نہیں لگاتے ہم کرکے دکھاتے ہیں اور کرکے دکھائیں گے۔انھوں نے کہا کہ دیر بالا میں روزانہ بڑی تعداد میں لوگ بالخصوص نوجوان جماعت اسلامی میں شامل ہو رہے اور یہ بہترین مستقبل کا شگون ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں