لواری ٹاپ پر شدید برفباری، دیرشہرسمیت میدانی علاقوں میں بارش سے موسم شدید سرد

دیر کے مقامی افراد کے سڑک بند کرنے پر جھگڑے میں پتھرائو اور ہاتھا پائی سے کئی افراد زخمی لیویز اور پولیس اہلکاروں نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ

منگل 3 جنوری 2017 21:02

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2017ء) لواری ٹاپ پر شدید برفباری جبکہ دیرشہرسمیت میدانی علاقوں میں بارش سے موسم شدید سرد ہوگیا، جبکہ پناہ کوٹ کے مقام پر چترالی مسافروں نے دیرکے مقامی افراد کے سڑک بند کرنے پر جھگڑے میں پتھرائو اور ہاتھا پائی سے کئی افراد زخمی جبکہ لیویز اور پولیس اہلکاروں نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی ۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز لواری ٹاپ پر شدید برفباری پڑنے سے لواری ٹاپ ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بند ا ،، تو چترالی مسافر جو پناہ کوٹ دیر کے مقام پر روکے ہوئے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر دیر عثمان محسود خود فوکل پرسن اے سی آر فہید اللہ نے بھی الجزیرہ ہوٹل کے قریب چترالی مسافروں کیلئے بنایا گیا خیمہ بستی کا دروہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا، جہاں مسافروں اور بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لواری ٹاپ بند ہوگیا ہے جبکہ لواری ٹنل میں کام جاری ہے جس کیلئے سامبو کمپنی اور این ایچ اے نے صرف جمعے کا روز منتخب کیا ہے اس کے علاوہ ہم نے متعدد بار بار میڈیا کے ذریعے اور بینرز آویزان کرکے چترالی مسافروں سے کہا ہے کہ وہ لواری ٹاپ بند ہونے کی صورت میں سفر سے پرہیز کرے اور جمعے کے دن ہی موسم سرما کے دوران ٹنل سے اجازت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ چترالیوں کی مشکلات کو مد نظر رکھ ضلعی انتظامیہ دیر نے پناہ کوٹ میں ٹینٹ قائم کردی ہے جس میں مسافروں کے بیٹھنے سمیت تمام سہولیات موجود ہے ،ڈی سی نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ آج کسی طریقے سے ان لوگوں کو ٹنل سے گذرنے دیا جائے ، تاہم بعدازاں چترالی مسافروں نے احتجاج کیا اور چترالی ایم این اے اور ایم اپیز کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

جبکہ تھوڑی دیر بعد لیوی اورپولیس چوکی کے سامنے سڑک پرپتھر رکھ دیر،قولنڈی اور قشقارے کے لوگوں کیلئے سڑک بند کیا۔تو دیرکے مقامی کے افراد کے ساتھ چترالیوں نے ہاتھ پائی کی اور اس پر پتھراو کیا جبکہ گاڑی کے شیشتے بھی توڑ ڈالے جس سے حالات خراب ہوگئے اور ایک دوسرے پر گھونسے کی بھرمار کردی جس سے کئی افراد زخمی بھی ہوئی ،حالات کو کنٹرول اور مشتعل افراد کو منشتر کرنے پولیس اور لیوی اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ بھی کیا۔ جبکہ ذرائع کے مطابق چترالی کے چند شرپسند افراد کو لینے کیلئے بعدازاں دیر منتخب بلدیاتی نمائندے پہنچ اور ساتھ لے گئے ۔ جس پر دیرکے لوگوں سخت غم وغصے کا اظہار کیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں