پولیو مہم میںیو پیک کمیٹیوں نے کارکردگی بہتر نہ کی تو سخت کارروائی کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ وزیر

جمعہ 13 جنوری 2017 21:52

لوئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ وزیر نے متنبہ کیا ہے کہ پولیو مہم میںیو پیک کمیٹیوں نے اپنے کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش نہیں کی تو سخت کاروائی کی جائے گی پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نی16جنوری سے شروع ہونے والے سہ روزہ پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت علی کے علاوہ دیگر زمہ داران بھی موجود تھے اس موقع پر پولیو مہم کے انچارج ڈاکٹر شاہد نے بتایا کہ سہ روزہ پولیومہم کیلئے 899ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اور ضلع کے دولاکھ 89ہزار سے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائے گے انھوں نے کہاکہ سہ روزہ پولیومہم کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر دی گئی ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی عرفان اللہ نے کہاکہ پولیو مہم کو ہر صورت میں کامیاب بنائے اور ضلع کے تین سو ایل ایچ ڈبلیو بھی حاصل کرئے تاکہ کوئی بچہ بھی پولیو کے قطروں سے نہ رہ سکے انھوں نے کہاکہ ماضی کے برعکس اس مہم میں یو پیک کمیٹیوں کے چیر مینوں نے کوتاہی سے کام لیا تو سخت کاروائی عمل میںلائی جائے گی انھوں نے یہ مہم اہمیت کا حامل ہے اس لیے تمام زمہ داران اپنے اپ کو ٹھیک کرئے ڈی سی عرفان اللہ نے کہاکہ جو والدین پولیوقطروں سے انکاری ہے تو اس پوائنٹ اوٹ کرئے تاکہ اس کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جا سکے انھوں نے بلدیاتی نمائندوں میڈیا علماء کرام اساتذہ اور مشران علاقہ سے اپیل کی کہ سہ روزہ پولیو مہم میں ضلعی انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کرئے تاکہ اس ملک سے ان ناسور کا خاتمہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں