پاکستان کی ترقی کیلئے کرپشن سے پاک لیڈرشپ ناگزیر ہو چکی ہے، قوم کو بدعنوانی سے مبرا اور مخلص قیادت تب مل سکتی ہے جب ہمارے نو جوان بیدار اور اٹھ کھڑے ہوں گے، دور جدید کے نئے چیلنجوں کا مقابلہ جدید ٹیکنالوجی اور مہارت کے بغیر ممکن نہیں ،جس کی بنیاد تعلیم ہے شر ح خوا ند گی بڑھانے کے لئے تمام طبقات کو اپنا بھر پور کردار اداکرنا ہوگا

خیبر پختوپختوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کا تقریب سے خطاب

پیر 16 جنوری 2017 20:09

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) خیبر پختوپختوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے کرپشن سے پاک لیڈرشپ ناگزیر ہو چکی ہے، قوم کو بدعنوانی سے مبرا اور مخلص قیادت تب مل سکتی ہے جب ہمارے نو جوان بیدار اور اٹھ کھڑے ہوں گے، دور جدید کے نئے چیلنجوں کا مقابلہ جدید ٹیکنالوجی اور مہارت کے بغیر ممکن نہیں ،جس کی بنیاد تعلیم ہے شر ح خوا ند گی بڑھانے کے لئے تمام طبقات کو اپنا بھر پور کردار اداکرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

قرطبہ ماڈل کا لج تیمرگرہ میں انٹری ٹسٹ میں پوز یشن حاصل کر نے والے طلبہ کے اعزاز اوریو م والد ین کی مشترکہ تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے مظفرسید ایڈو کیٹ نے کہا کہ صو با ئی حکومت شر ح خوا ند گی بڑھانے،جد ید علوم کے فروغ اور طبقاتی نظام تعلیم کے خا تمے کے لئے پوری تندہی سے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے شروع دن سے تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ اس مقصد کے تحت کیا کہ ایک طرف ہمارے تمام وزراء تعلیمی سہولیات میں اضافے اور معیارپر توجہ دیں تو دوسری طرف عوام بالخصوص نواجوان طبقے میں بیداری کی لہر پیدا ہو انہو ںنے کہا کہ تیمرگرہ میں کروڑ وں روپے کی لا گت سے پبلک لائبریری قائم کی گئی ہے جہاں نو جوانوں کو علم و تحقیق کے لئے انٹر نیٹ اور ہزاروںکتب تک رسائی مفت حاصل ہے علاقہ میں جاری تر قیاتی منصو بوں کا ذ کر کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ چترال تا چکدرہ شاہراہ کو باضابطہ طور پر سی پیک میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ سوات موٹر وے کی تعمیر پر بھی کام تیز کر دیا گیا ہے جسے ایک سال کی قلیل مدت میں مکمل کر لیا جائے گا اور اس کیلئے فنڈز کا بندوبست بھی کر لیا گیا ہے مظفر سید ایڈوکیٹ نے اپنے حلقہ نیابت کی ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق کہا کہ با ئی پا س تیمرگرہ ،گرلز ڈگری کالج اور پوسٹ گر یجو یٹ کالج سمیت سینکڑوں سکولوں کا قیام انکے ایم ایم اے دور کے کا رہائے نمایاں ہیں جبکہ گزشتہ برس صرف لو ئر دیرسے 1239 اساتذہ کی بھرتی ہوئی جبکہ امسال مزید 1000 اسا تذہ کو خالصتا میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ صر ف اربن کو نسل تیمرگرہ میں 17کروڑ روپے کو چہ جات کی پختگی پر خرچ کئے جارہے ہیں ،بہت جلد تیمرگرہ میڈ یکل کا لج میں کلاسز کے اجرا ء اور ریسکیو1122کی سر و س شر و ع کی جا رہی ہیں جس سے علاقہ میں تعمیر و ترقی کے نئے دو ر کا آغاز ہو گا تقریب سے کالج کے چیئرمین اصل زادہ ،ڈائیریکٹر انجنیئرمحمد ر حیم اوراظہار الدین نے بھی خطاب کیا اور صوبائی حکومت کی تعلیم و صحت اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے انکی کامیابی کیلئے بھرپور تعاون اور کوششوں کا عزم دہرایا جبکہ طلبہ نے مختلف موضو عات پر عربی ،انگریزی اور اردو میں تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے صو با ئی وزیر خزانہ نے تقریب کے آخر میں انٹری ٹسٹ میں پو ز یشن حاصل کر نے والے طلبہ میں شیلڈز تقسیم کئے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں