تیمرگرہ،سیاسی بنیادوں پر گیس کی تقسیم سے شہریوں کو گیس کم پر یشر کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ،حکام نو ٹس لیں، عالمزیب ایڈو کیٹ

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:17

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) سیاسی بنیادوں پر گیس کی تقسیم سے شہریوں کو گیس کم پر یشر کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ،حکام نو ٹس لیں ۔

(جاری ہے)

ممبر ڈسٹرکٹ کونسل و راہنما پی پی پی دیر لو ئیر عالمزیب ایڈو کیٹ نے اپنے ایک بیان میں واضح کہا کہ شد ید سر دی میں گیس کے کم پر یشر اور مسلسل لوڈ شیڈ نگ نے تیمرگرہ اور اس کے مضا فات میں شہریوں کی مشکلا ت میں اضافہ کر دیا ہے ،انہوں نے الزام لگایا کہ اے این پی کی مقامی قیا د ت نے مبینہ طور پر سیاسی پسند و ناپسند کی بنیاد پر پار ٹی کار کنوں کے گھروں کودھڑا دھڑ گیس کنکشن لگا ئے ،جس سے پر یشر مسلسل کم ہو رہا ہے اور خوا تین کو کھانے پکا نے اور دوسرے گھریلو ضرو ریات پوری کر نے کے لئے سخت مشکلات کا سامنا ہے ،انہوں نے اعلی حکام سے سیاسی بنیادوں پر گیس کنکشن تقسیم روکنے سمیت کم پریشر اور لوڈ شیڈ نگ حوالے سے مشکلات ازالہ کا مطالبہ بصور ت دیگر مقامی لوگوں کے ہمراہ مین شاہراہ بند کر نے اور شدید احتجاج کی د ھمکی دی ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں