تیمرگرہ، بجلی بند ش کے خلاف اراکین ضلع کو نسل کا اجلاس سے واک آوٹ

بدھ 25 جنوری 2017 21:22

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2017ء) دیر لویر ،جندول حلقہ پی کی95 میں گزشتہ 4دنوں سے بجلی بند ش کے خلا ف اراکین ضلع کو نسل کا اجلاس سے واک آوٹ شہریوں کے ساتھ سڑکوں پر آنے کا اعلان ۔

(جاری ہے)

ضلع کونسل کا اجلا س زیر صدارت کنو ینر سید عبدالر شید کو نسل ہال بلا مبٹ میں منعقد ہوا ،جس میں ضلعی نا ظم حاجی محمد رسول خان نے بھی شر کت کیا اس دوران پی پی پی اور جماعت اسلامی سے تعلق ر کھنے والے ممبران عالمزیب ایڈو کیٹ ،مولانا عمران فضل قادر نی ضلع دیر پائین کے مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر سیاسی بنیادوں پر گیس کنکشن دئے جا نے حوالے سے الزامات عائد کئے اور مطالبہ کیا کہ تمام شہر یوں کو قدر تی گیس کی بلا امتیاز تمام شہریوں کو فراہمی کے مطالبات کئے ،جس کے جواب میں اے این پی کے اراکین ضلع کونسل نے اصف عزیر کی قیاد ت میں سیٹوں پر کھڑ ے ہو کر سیاسی بنیادوں پر گیس کنکشن د ینے الزامات کو مستر د کیا او رکہا کہ وزیر اعظم نے سابق سینیٹر زاہد خان کی کو ششوں سے ساڑھے چار ارب روپے ریلیز کئے ،جماعت اسلامی حکومت میں شامل جماعت ہے اور اے این پی کے منصوبے پر اعتراض کی بجا ئے اپنی کار کر دگی عوام کے سامنے لا ئے ،اجلاس کے دورن اراکین کے درمیان تلخ او ر غیر پار لیمانی جملوںکا تبادلہ ہوا ،پوا ینٹ آف آر ڈ پر جماعت اسلامی کے مولا نا عمران اور اے این پی کے حاجی عنایت اللہ خان نے کہا کہ گزشتہ 4دنوں سے جندول حلقہ پی کے 95کے تمام علاقوں میں بجلی بند اور لوگوں کو شد ید مشکلا ت کا سا منا ہے ،واپڈ ا ر و ئیے کے خلا ف تمام اراکین کونسل نے اجلاس سے واک آو ٹ کیا ،اجلا س کے دوران محکمہ سی این ڈبلیو اور محکمہ صحت حوالے سے تجاویز پیش کی گئی

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں