پر و فیسر حا فظ محمد سعید کی نظر بندی کے خلا ف تیمرگرہ میں جماعت الد عوہ کے مقامی تنظیم کے زیر اہتمام ریلی ،احتجاجی مظاہرہ

منگل 31 جنوری 2017 18:57

تیمر گرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2017ء)جماعت الدعوہ کے مرکزی امیر پر و فیسر حا فظ محمد سعید کی نظر بندی کے خلا ف تیمرگرہ میں جماعت الد عوہ کے مقامی تنظیم کے زیر اہتمام ریلی نکا لی جبکہ گور گوری چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہریں نے اس موقع پر کتبے ،قومی پر چم اور بینر اُٹھارکھے تھے جس پر حافظ سعید کی نظر بندی کے خلا ف نعر ے درج تھے ،مظاہرین نے اس موقع پر امریکہ اور انڈ یا کے خلاف شدید نعرے باز ی کی ،اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے جماعت الد عوہ کے مقامی ذ مہ دار ان ابوہار ون ، ابو مر صد جماعت اسلامی کے امیر ملک شیر بہادر خان اور تیمرگرہ بازار کے صدر حاجی انور الد ین نے مذ کورہ حافظ سعیدکی نظر بندی اور اور سر گر میوں پر پا بندی کے فیصلے کومستر د کر تے ہو ئے فوری رہا ئی کا مطالبہ کیا ،مقر رین نے کہا کہ جماعت الد عوہ ایک محب وطن اور فلاحی سر گرمیوں میں حصہ لینے والی جماعت ہے جس کے امیر پر امریکہ صدر ٹرمپ اور بھار تی لابی کو خوش کر نے کے لئے پا بندی لگا ئی ہے ،نظر بندی کے مذ کورہ فیصلے کے خلا ف بھرپور احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں