دیرلوئر، تحصیل ادینزئی میں زمین کے تنازعہ پر تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق

بدھ 1 فروری 2017 23:20

لوئردیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2017ء) دیرلوئرکی تحصیل ادینزئی میں زمین کے تنازعہ پر تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق تحصیل ادینزئی کے گائوں میناوچ شرقی میں چچازادبھائیوں کے درمیان زمین پر تنازعہ چلاآرہاتھا بدھ کے روز اس حوالہ سے فریقین کے مابین تصادم ہوا جس میں19سالہ مسرورولدہدایت اللہ چاقوکے پے درپے وار سے قتل کردیاگیا جبکہ ملزم عبیداللہ عرف خان گل ولد رحمت خان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں