فاٹا بارے اسلام آباد کا کوئی بھی فیصلہ مسلط کرنا قبائل عوام کے ساتھ ظلم ہوگا ،سر تاج عزیز کمیشن نے متفقہ طور پر ان کالے قوانین کے خاتمہ کی تجویز پیش کی ہے، ایک کروڑ قبائلی عوام اب انگریز کے قائم کردہ جیل خانہ کو توڑنا چاہتے ہیں،حکومت سرتاج عزیز کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائے،کرپشن اور پانامہ سکینڈل میں ملوث کوئی بھی سزا سے نہیں بچ سکتا
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا دیر پائیں میں کارکنان سے خطا ب
منگل 7 فروری 2017 22:42
(جاری ہے)
قبائلی عوام کے مرضی کے بغیر اسلام آباد کا ایوانوں سے کوئی بھی فیصلہ مسلط کرنا قبائیلی عوام کے ساتھ ظلم ہوگا ۔
سر تاج عزیز کمیشن نے متفقہ طور پر ان کالے قوانین کے خاتمہ کی تجویز پیش کی ہے۔اس رپورٹ پر عملدرآمد میں کوئی تاخیر برداشت نہیںکریں گے۔ قبائلی پاکستانیوں کی طرح اس ملک کے شہری ہیں اور قومی وسائل اورخزانوں پر ان کا اتنا ہی حق ہے جتنا کراچی،اسلام آباد اور لاہور کے لوگوں کا ہے ۔قبائلی محب وطن اور امن پسند لوگ ہیں۔ مرکزی حکومت فاٹا اصلاحات کو عملی جامہ پہنا کر قبائلی عوام کو ترقی کے امور میںشریک کرے۔ قبائلی عوام کی مرضی سے فاٹا کوصوبہ خیبرپختونخو ا میںضم کیا جائے ۔خیبرپختونخو امیں جماعت اسلامی ایک بڑی سیاسی قوت ہے۔ مستقبل جماعت اسلامی کا ہے ۔ وہ دیر پائیں میں جماعت اسلامی کے کارکنان سے خطا ب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سینٹر سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باپ بیٹے کا ایک دوسرے کوکروڑوں روپے کے تحفے دیئے اور لئے جارہے ہیں جو حلال مال سے تو ممکن نہیں ،جہاں مفت کا مال ہوتا ہے وہاں دل بھی بے رحم ہوجاتا ہے ۔حکومت نے پانامہ لیکس کے معاملہ کو مٹی پائو پالیسی بنانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا مگر ہمیں عدالتوں پر یقین ہے کہ وہ حقیقت کو عوام کے سامنے لائیں گی اور سچائی سامنے آکر رہے گی۔ کرپشن اور پانامہ سکینڈل میں ملوث کوئی بھی سزا سے نہیں بچ سکتا۔انہوںنے کہا کہ حکو متی بوکھلاہٹ سے لگتا ہے یہ کیس عوام ہی جیتیںگے۔ یہ کیس سیاسی تعصبات یا کسی کو ذلیل کرنے کا مسئلہ نہیں ہے، اگر ملک کیلئے پانچ ،چھ ہزار لوگ جیلوں میں چلے جائیں تو بڑی بات نہیں۔ چھ ہزار افراد جیل میں جائیں گے تو 20 کروڑ عوام کی بھلائی ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ جس نے پاکستان کو آج یاکل دائیں یا بائیں رہ کر لوٹا ہے، ان سب کا احتساب ضروری ہے۔ ان کرپٹ لوگوں نے جھنڈے اور پارٹیاں تبدیل کی ہیں مگر کام سب کا ایک ہی ہے اور وہ ہے پاکستان کو لوٹنا۔ پانامہ لیکس میں حکمران پھنس گئے ہیں۔ عوام کے پاس موقع ہے کہ اپنے مستقبل، کرپشن فری اور گرین پاکستان کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
ملاکنڈ یونیورسٹی میں اسلامی بینکاری کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد
محکمہ خوراک دیر لوئر ،سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور کم وزن روٹے فروخت کرنے پر 8 نانبائیوں کو جرمانے
ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی ہدایت پر فوڈ عملہ کا تیمرگرہ بازار کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کا اقلیتی برادری کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد
دیر لوئر ضلعی انتظامیہ کا روٹی کے تندوروں کا معائنہ
ڈی سی دیر لوئر نے بلامبٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا
اے سی ثمرباغ نے ثمرباغ برساتی نالے سے غیر قانونی تجاوزات ہٹا د یئے
ڈی سی دیر لوئر نے موسمی صورتحال کے پیش نظر ہیلتھ کی چھٹیاں منسوخ کردیں
تیمرگرہ پولیس کی کوششوں سے گمشدہ بچی بازیاب ہو گی۔
ب*لوئر دیر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی
دیر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری