لوئیر دیر،سہ روزہ پولیو مہم کا آغاز ، مہم کے دوران 2 لاکھ 86ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

پیر 27 فروری 2017 22:37

لوئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) ضلع دیر پائین میں سہ روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا مہم کے دوران دو لاکھ 86ہزار سے زائد پانچ سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائے گے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ میں ڈی سی عطاء الرحمن اور ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت علی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر سہ روزہ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا اس موقع پر پولیو کے فوکل پرسن زکریا بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر میڈ یا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت علی نے بتایا کہ سہ روزہ پولیومہم کیلئے کل 911 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں 797موبائل ٹیمیں 70فکسڈ اور40ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہے اس موقع پر ڈی سی عطاء الرحمن نے کہاکہ پولیو ایک موذی مرض ہے اور ہم سب کا فرض ہے کہ اس ناسور کے خلاف مشترکہ طور پر مہم کو ہر صورت میں کامیاب بنا سکے انھوں نے کہاکہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برادشت نہیں کی جائے گی انھوں نے کہاکہ اس بار سہ روزہ پولیو مہم کیلئے سیکورٹی کیلئے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں انھوںنے تمام سٹیک ہولڈرز سے اپیل کی کہ اس قومی کاذ میں ساتھ دیں تاکہ اس مرض کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں