جماعت اسلامی کا مشن ملک میں اپنی حکومت قائم کرنا نہیں،بلکہ اللہ کے نظام کانفاذ ہے، عنایت اللہ خان

جمعہ 31 مارچ 2017 23:17

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مارچ2017ء) سینئر وزیر بلدیا ت و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا مشن ملک میں اپنی حکومت قائم کرنا نہیں،بلکہ اللہ کے نظام کانفاذ ہے اور میں عوام سے امید کرتا ہوں کہ وہ اس مشن میں ہماراساتھ دیں گے۔ ملک کو 70سال سے انگریزوں کے وارثوں نے جکڑ رکھا ہے جس کی وجہ سے ملک ترقی کرنے کی بجائے دن بدن پسماندگی اور غربت میں دھنستا جارہا ہے۔

مفاد پرست طبقہ نسل درنسل اقتدار کے مزے لوٹ رہا ہے اور تمام وسائل پر قابض ہوچکا ہے۔کرپٹ ٹولے کی جائیدادوں اور بنک بیلنس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور لوٹ کھسوٹ کی یہ دولت بیرونی بنکوں میں منتقل کی جارہی ہے اور عوام غریب سے غریب ترہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے مسائل کا حقیقی حل اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے ۔ جب تک ہم اسلام کی طرف نہیں لوٹتے ، مسائل میں گھرے رہیں گے ۔

وہ دارلعلوم تفہیم القرآن سورباٹ دیر بالا میںتقریب تقسیم اسناد سے خطا ب کر رہے تھے ۔ تقریب سے ختم نبوت تحریک کے سربراہ مفتی امتیاز نے بھی خطا ب کیا۔ اس موقع پر فارغ التحصیل ہونے والے طلباء میں اسناد تقسیم کیے گئے ۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ جما عت اسلامی پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنانا چاہتی ہے جس میں قانون کی حکمرانی ،عدل و انصاف اور غریبوں کیلئے تعلیم ، صحت اور گھر کے ساتھ ساتھ عزت اور وقار موجود ہو۔

جماعت اسلامی عدالتوں میں قرآن کی حکمرانی دیکھنا چاہتی ہے کیونکہ جب تک عدالتوں میں قرآن اور شریعت کانظام لاگو نہیں ہوگا، انصاف کا تصور ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی کوششوں سے خیبر پختونخوا میں سود کے خلاف بل منظور ہو چکا ہے اور سود خوروں کے خلاف باقاعدہ مقدمات درج ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی وطن عزیز میں نظام مصطفی کیلئے عملی جدو جہد کررہی ہے ۔ G@ک*@ک*د*@ک*D}}+ Tژ*@` (fPن*× گ* نسّ~a~@'dh~a@~`$@A․ ․ ی* !ق*1*ذ* `

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں