تیمرگرہ ،شہدا ء پختون خواہ کی ساتویں برسی خاموشی سے گزر گئی

بدھ 5 اپریل 2017 22:50

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2017ء)دیر پا ئین میں شہدا ء پختون خواہ کی ساتویں برسی خاموشی سے گزر گئی ،62شہدا ء کی یاد میں با ضابطہ کو ئی بڑی تقریب منعقد نہ ہو سکی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صو بہ سر حد کا نام خیبر پختون ر کھے جا نے کی خو شی میں7برس قبل ر یسٹ ہاو س تیمرگرہ کے مقام پرعوامی نیشنل پار ٹی کے زیر اہتمام جشن پختون خواہ کے نام پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ،مذکورہ تقریب کے دوران مبینہ طور ایک خود کش حملے میں دیر لویر سے تعلق ر کھنے والے پارٹی کارکنوں اور عام شہریوں بشمول 62افراد شہید ہو ئے تھے ،تاہم پار ٹی کی جانب جائے شہدا ء پرکسی قسم کی تقر یب منعقد نہ ہو ئی اور نہ قائد ین نے حاضری کی ز حمت گوارہ کی ،یا د گار شہد اء پر صرف8مقامی کارکنوں نے صفائی کی اور دعاکرائی ،دوسری جانب پار ٹی کے ضلعی صدر حسین شاہ یوسف ز ئی نے رابطہ کر نے پر ان اطلا عات کی تر دید کی اور کہا ان شہدا ء کی درجات کی بلندی کے لئے نواحی علاقہ جندول میں ایک تقریب کے دوران دعا کرا ئی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ دھر تی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر نے والے عظیم پختون شہداء ہمیشہ لوگوں کی د لوں میں ذ ندہ ر ہینگے ، آج ’’ شہدا ء پختون خوا،، کی قربانیوں کے بدولت اج علاقہ میں امن ہے

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں