حکومت عوام کو صحت وتعلیم،روزگار کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے ،ڈاکٹرز پیر امیڈیکس ،کلاس فور کو ملازمین کی اپ گریڈیشن کی بھی ماضی میں مثال نہیں ملتی ، صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ا کا واٹر سپلائی سکیم کی افتتاحی تقریب میں خطاب ، کلاس فور ملازمین کیلئے ہیلتھ پر وفیشنل الائونس کا اعلان

جمعہ 7 اپریل 2017 21:51

لوئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اپریل2017ء) صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو صحت روزگار اور تعلیم کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے صوبائی حکومت نے پہلی مر بتہ ڈاکٹرز پیر امیڈیکس نرسز کلرکس اور کلاس فور کو اپ گریڈیشن دیا جو کہ ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی صوبائی وزیر نے پیرا میڈیکس کلاس فور کو بھی ہیلتھ پر وفیشنل الاونس دینے کا بھی اعلان۔

وہ جمعہ کو گائوں رانی میںایک کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ واٹر سپلائی سکیم کی افتتاح کے مو قع پر ایک بڑے تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی آمیر مولنا اسد اللہ،مولانا عزیز الحق ،عبد الحق ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا صوبائی وزیر مظفر سید نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں کی تعمیر و تر قی اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہے محکمہ تعلیم میں دس ہزار نئے آسامیاں پیدا کر دئے جس میں ضلع لوئیر دیر میں 1239اساتذہ بھر تی کیے ہیں جبکہ امسال مذید ایک ہزار اساتذہ بھر تی کیے جا رہے ہیں ماضی میں ایک پر ائمری سکول میں دو کمرے اور دو اساتذہ ہوا کرتے تھے جبکہ موجودہ حکومت نے پالیسی تبدیل کرکے نئے تعمیر ہونے والے پر ائمری سکولوں میں چھ کمرے اور چھ اساتذہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ پر ائمری سکولوں کوکھیلوں کے فروغ کیلئے دو دو لاکھ روپے دیے اور سولہ ہزار سے زائد سپشل پولیس اہلکاروں کو تین سال کی توسیع دی گئی انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی کی کوششوں سے صوبہ بھر میں سود پر پابندی کا بل صوبائی اسمبلی سے پاس کیا گیا اور نرسری سے جماعت پنجم تک ناظرہ قرآن اور چھٹی جماعت سے دہم تک قران ترجمہ لازمی قرار دیا گیا انھوں نے کہاکہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کیلئے تین ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اس مو قع پر رانی سنگر روڈ کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ روپے دینی مدرسہ کیلئے پانچ لاکھ روپے جبکہ کر کٹ ٹورنامنٹ انتظامیہ کیلئے 50ہزار روپے اور گورنمنٹ ہائی سکول رانی کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں