بلدیاتی نظام کی فنڈز ختم کرنا جمہوریت دشمنی ہے، عبدالرشید خان

جمعرات 13 اپریل 2017 20:42

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2017ء) قائمقام ضلعی ناظم اعلیٰ دیر لوئر عبدالرشید خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کی فنڈز ختم کرنا جمہوریت دشمنی ہے،عمران خان کے وعدے سراب ثابت ہوئے،ائندہ الیکشن میں عوام ان کا احتساب کرئے گی،ایکشن کمیٹی تشکیل دیکر احتجاجی تحریک چلائیں گے،وہ جمعرات کو بلامبٹ سیکرٹریٹ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ پی ٹی ائی کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویزخٹک بلدیاتی نظام کے درپے ہوگئے ہیں اور بلدیاتی نظام سے متعلق ان کے وعدے سراب ثابت ہوئے صوبائی حکومت نے بلدیاتی نظام کے فنڈز ختم کرکے درحقیقت عوام اور جمہوریت پر شب خون مارا ہے کیونکہ بلدیاتی نمائندے عوام کے نمائندے ہیں بلدیاتی نظام سے نچلی سطح پر فنڈز کی منصفانہ تقسیم ہورہی تھی اور مانیٹرنگ کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں شفافیت پیدا ہوئی تھی لیکن حکومت نے اپنے پائوں پر خود کلہاڑا چلا کر عوام کے غیظ وغضب کو پکارا ہے عوام ائندہ الیکشن میں ان سے انتقام لے گی انھوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے ترقیاتی بجٹ کا تیس فیصد مقامی حکومتوں کو دے رکھا تھا لیکن اولین بجٹ میں پچاس فیصد بجٹ جاری ترقیاتی کاموں کو دیا اور دوسری بجٹ میں پچاس فیصد بجٹ میں کمی کی اور تیسرے بجٹ کے آمد کیساتھ پورا بجٹ ختم کرکے بلدیاتی نظام کی بساط لپیٹ دی جس پر بلدیاتی نمائندے تشویش میں مبتلا ہے انھوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں حکومت کے اربوں روپے دفاتر،تنخواہوں،کلاس فور ملازمین کی بھرتی اور ویلج کونسل سیکرٹریز کے بھرتی پر صرف ہوئے اگر صوبائی حکومت اس نظام کی افادیت سے آگاہ نہیں تھی تو پھر قوم کے خزانے سے کھلواڑ کیوں کیا گیا انھوں نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے اپنا مذکورہ فیصلہ واپس نہیں لیا تو بلدیاتی نمائندوں پر مشتمل ایکشن کمیٹی تشکیل دیکر نہ ختم ہونے والے احتجاجی تحریک کا اعلان کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں