کرن رائو پاکستانی فلم کی سکریننگ کیلئے پرامید

آرٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والوں کا کام ہے وہ پل بناتے رہیں اور لوگوں کو ان کے کام کے ذریعہ قریب لاتے رہیں٬ اہلیہ عامر خان

پیر 17 اکتوبر 2016 17:35

کرن رائو پاکستانی فلم کی سکریننگ کیلئے پرامید
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2016ء) بالی وڈ کی معروف فلم ساز اور اداکار عامر خان کی اہلیہ کرن راؤ نے کہا ہے کہ آرٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والوں کا کام ہے کہ وہ پل بناتے رہیں اور لوگوں کو ان کے کام کے ذریعہ قریب لاتے رہیں۔انھوں نے یہ باتیں انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافے اور پاکستانی فنکاروں اور فلموں کی حالیہ مخالفت کے پس منظر میں کہی ہے۔

’’مامی‘‘ میں پاکستانی فلم 'جاگو ہوا سویرا کی مجوزہ سکریننگ کی مخالفت ہو رہی ہے لیکن کرن راؤ کو امید ہے کہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔کرن راؤ کا کہنا ہے کہ یہ ٹکراؤ کا وقت ہے۔ سب جذباتی ہیں٬ جس کے سبب ایک تشویش کا ماحول ہے۔ کوئی بھی ملک ہو٬ فن کا کام ہے لوگوں کو ساتھ لانا٬ لوگوں کے درمیان پل بنانا۔

(جاری ہے)

بطور آرٹسٹ ہمارا کام ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

' میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا: 'سرحد پر ہمارے ملک کے جوان مارے جا رہے ہیں۔ ہم بالکل اس کے خلاف ہیں لیکن تخلیقی اور فنی کمیونٹی کے رکن ہونے کے ناطے یہ ہمارا کام ہے کہ ہم پل بناتے رہیں اور لوگوں کو ان کے کام کے ذریعہ قریب لاتے رہیں۔'اس کے انعقاد کے بارے میں کرن کہتی ہیں: 'گذشتہ سال ہمارے پاس پیسے نہیں تھے اور ٹیم بھی بہت چھوٹی تھی۔

ہم لوگ کافی تناؤ میں بھی تھے لیکن اس سال ایسا مسئلہ نہیں ہے۔ اس سال ہمارے پاس کافی بڑی ٹیم ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ فیسٹیول بہت کامیاب ہوگا۔ اس فیسٹیول میں خواتین کی شرکت بھی زیادہ نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں آج بھی خاتون ڈائریکٹرز کی کمی ہے۔ جی ہاں٬ اس بار ہم مامی میں کچھ نئے ایوارڈز دے رہے ہیں۔ صنفی مساوات کے لیے آسفیم انڈیا ایوارڈ دیا جائے گا اور دوسرا ماسٹر کارڈ بیسٹ انڈین فیمیل فلم میکر ایوارڈ 2016 ہے جو صرف بھارتی ڈائریکٹرز کے لیے ہے۔کرن راؤ نے کہا: 'میں یہ بھی تسلیم کرتی ہوں کہ فلم انڈسٹری میں خواتین کی٬ اور عورت ڈائریکٹرز کی کمی ہے۔ ایسا پوری دنیا میں ہے۔ یہ یقینی ہے کہ خواتین ایک دن ضرور آگے آئیں گی۔'۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں