دیر باسکٹ بال اکیڈمی کے زیراہتمام ولی بال ٹورنامنٹ سدوٹیم نے جیت لیا

منگل 18 دسمبر 2018 13:51

دیر باسکٹ بال اکیڈمی کے زیراہتمام ولی بال ٹورنامنٹ سدوٹیم نے جیت لیا
لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) دیر باسکٹ بال اکیڈمی کے زیراہتمام جاری ولی بال ٹورنامنٹ سدوٹیم نے جیت لیا ، اس سلسلے میں گورئمنٹ ہائی سکول میاں بانڈا کے گروانڈ پر سدو اور دیر بالا کے ٹیموں کے مابین ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا، جس میں سدو کی ٹیم نے 54پوائنٹس حاصل کرکے فائنل میچ جیت لیا، اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے باسکٹ بال ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے صدرفقیر اعوان، تحصیل کونسلر کاشف کمال، ملک عدنان، ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر ابرار احمد، دیر باسکٹ بال اکیڈمی کے چیرمین ملک اشفاق، باسکٹ ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر خالدشاہ، فخرالدین ،ساجدنعیم نے کہاکہ کھیل بہتر انسانی نشونما کیلئے بے حد ضروری ہے اور جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ، اس موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں میڈلز، ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے گے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں