جعلی ادویات بنانے والے اور بیچنے والوں کے گرد قانون کا شکنجہ کس دیا جائیگا‘ ڈی سی او بہاولنگر

جعلی ادویات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر انسانی زندگیوں سے کھیلتے ہیں ‘ محمد اظہر حیات کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 10 دسمبر 2016 16:57

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء)جعلی ادویات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر انسانی زندگیوں سے کھیلتے ہیں ،جعلی ادویات بنانے والے اور بیچنے والوں کے گرد قانون کا شکنجہ کس دیا جائے گا ۔یہ بات ڈی سی او بہاولنگر محمد اظہر حیات نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں جعلی دوائیوں کی روک تھام اور کریک ڈائون سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

جس میں اے ڈی سی رانا امجد علی ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عبدالجبار ،ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ز ہیلتھ ،ڈرگ انسپکٹر ز اور دیگر متعلقہ آفسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں خطاب سے ڈی سی او نے مزید کہا کہ انسانی صحت کے دشمن کسی رو رعائت کے مستحق نہیں اور ضلع بھر میں جعلی ادویات کے خلاف موثر کریک ڈائون کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے محکمہ صحت کے آفسران کو ہدائت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر چھاپے ماریں اور جعلی ادویات فروخت کرنے والے عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائیں ۔

ڈی سی او محمد اظہر حیات نے بتایا کہ ضلع بہاولنگر نے صوبہ بھر میں کرپشن کنٹرول اور ہیلتھ سیکٹر میں اول پوزیشن حاصل کی ہے اور چیف سیکریٹری پنجاب نے ضلع کی کارکردگی کو بے حد سراہا ہے ۔اس پر ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ نے تمام آفیسرز کے طرف سے ڈی سی او کی شاندار کارکردگی کے اعتراف کو خراج تحسین پیش کیا او رکہا کہ وہ ایک ٹیم لیڈر کے طور پر اپنی بہترین ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں ۔ڈی سی او نے اس موقع پر کہا کہ یہ اُن کا اکیلے کا اعزاز نہیں بلکہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں