پاکستانی عوام کی ذاتی معلومات غیر محفوظ ہو گئیں

سوشل میڈیا پر موبائل نمبر زکی تفصیلات بمعہ آنر شپ،نادرافیملی ٹری،نمبر کی لوکیشن سمیت دیگر معلومات دینے والے گروپ متحرک

اتوار 4 اکتوبر 2020 19:10

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2020ء) پاکستانی عوام کی ذاتی معلومات غیر محفوظ ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا بالخصوص وٹس ایپ پر ایسے سینکڑوں گروپس متحرک ہیں جو چند روپوں کے عوض موبائل نمبر زکی تمام تر تفصیلات بمعہ آنر شپ،نادرافیملی ٹری،نمبر کی لوکیشن،سی ڈی آر،صارفین کی تصاویر ہی نہیں بلکہ شناختی کارڈ کی کلر کاپی اور ایڈیٹ شدہ کاپی بھی مہیا کر رہے ہیں اور حیرت انگیز بات یہ کہ ربڑ سٹیمپ پر کسی بھی شخص کے فنگر پرنٹ اور دستخط تک دے دئیے جاتے ہیں اور ان تمام تفصیلات کے ریٹ 50 روپے سے لیکر 20 ہزار روپے تک مقرر کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ٹیکنالوجی اور جدت سے جہاں جہاں عوام مستفید ہورہے ہیں وہیں پر ان مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی وجہ سے اپنی ہر قسم کی پرائیویسی کھو چکے ہیں۔کوئی بھی شخص کسی بھی شخص کے بارے میں جاننا چاہتا ہے تو معمولی سی رقم کی فراہمی پر اس شخص کے پورے خاندان کا مکمل بائیوڈیٹا بمعہ ان کے شناختی کارڈز فراہم کر دئیے جاتے ہیں۔

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں