ضلع بہاول نگر میں یوم یکجہتی کشمیر پرپانچوں تحصیلوں میں ریلیوں،تقریبات،کنونشنز اور واکس کا انعقاد

پیر 5 فروری 2018 17:54

ڈونگہ بونگہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء)ضلع بہاول نگر میں یوم یکجہتی کشمیر پرپانچوں تحصیلوں میں ریلیوں۔تقریبات،کنونشنز اور واکس کا انعقاد کیا گیا۔ میونسپل کمیٹیوں کی جانب یکجہتی واک کا اہتمام کیا گیاجس میں ہرشعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد،کونسلرز اور وائس چئیرمینز،چیف آفیسرز اور سٹاف نے نے شرکت کی واک کے شرکا نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام سے یک جہتی کے نعرے درج تھے۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی افواج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی طاقتوں کی خاموشی دہرے معیار کا ثبوت ہے اور عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کے لیے پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی،سیاسی اورسفارتی مدد کرتا رہے گا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتی اور بھارت سے آزادی کشمیری عوام کا مقدر ہے۔

ضلع بھر میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں اور تنظیموں نے ریلیاں بھی نکالیں ان ریلیوں سے تقاریر میں مختلف رہنماں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی دہشت گردی سے انسانی اقدار اور عالمی قوانین پامال ہورہے ہیں اور کشمیریوں کے شوق شہادت اور جذبہ شہادت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے اور کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا اور جہدوجہد آزادی کو اب زیادہ عرصے تک دبایا نہیں جا سکتا۔مقررین نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سورج غروب ہونے والا ہے اور آزادی کی صبح کشمیریوں کا مقدر اور حق ہے جو کہ طلوع ہونے والی ہے۔

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں