ابھارتی افواج کے مظالم سے کشمیریوں کا جذبہ آزادی ،جہدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا ‘ علی احمد

پیر 5 فروری 2018 17:54

ڈونگہ بونگہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء)چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن اتھارٹی بہاول نگرعلی احمد نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی جہدوجہد آزادی کی تاریخ تابناک شہادتوں سے عبارت ہے اور بھارتی مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی اور جہدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا اور پاکستان قوم اور حکومت کشمیری عوم کے ساتھ ہے یہ بات انہوں نے گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بہاول نگر میں یوم یک جہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرنسپل سٹی ہائی سکول،اساتذہ،طلبا اور دیگر شعبوں کے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر ہمت اور استقامت سے زندہ وتابندہ ہے اور لاکھوں کشمیریوں کی قربانیوں سے کشمیری عوام میں شمع حریت دنیا کی کوئی طاقت نہیں بھجا نہیں سکتی اور شیردل کشمیریوں کو بھارت کے قبضے سے آزادی مل کر رہے گی اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ کشمیر پر اپنی قرارداوں پر عمل کروائے اور استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کو انکا جائز حق دلائے۔بعدازاں چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن اتھارٹی بہاول نگرعلی احمد کی قیادت میں واک بھی کی گئی۔

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں