ضلعی پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن،خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت متعدد ملزمان گرفتار

پیر 12 اکتوبر 2020 14:59

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2020ء) ضلعی پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن،خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت متعدد ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلعی پولیس نے ایلیٹ فورس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ آپریشن کرتے ہو ئے 62ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

جن میں 2اے کیٹیگری سمیت 14مجرمان اشتہاری شامل ہیں۔ پولیس نے 21مختلف مقامات پر آپریشن کیا جن میں کچی آبادی،ہوٹلز،سرائے اور دیگر مشکوک مقامات شا مل ہیں۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والی15ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن کے قبضہ سی09عددپسٹل30بور،3عدد رائفل،2عددبندوق 12بوراورایک عدد رپیٹر 12بوربرآمد ہوا۔

(جاری ہے)

منشیات کی21 مقدمات میں 3840گرام چرس،688 لیٹرشراب معہ لاہن و آلات کشید 5عددچالو بھٹیاں برآمدہوئیں۔

ملزمان کو پابند سلاسل کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے اورمزید تفتیش جاری ہے۔ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائسزاور قومی شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کی گئی، متعدد گھروں اور دیگر مقامات کی تلاشی بھی لی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں اس طرز کے آپریشنز جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں