ڈی پی او بہاولنگرکی خصوصی ہدایت پرضلعی پولیس نے شب برات کا سکیورٹی پلان جاری کردیا

ضلع بھر میں 123 مساجد، 16امام بار گاہوں پر915سے زائد پولیس ملازمین و قومی رضا کار اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے

ہفتہ 28 اپریل 2018 14:41

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرعطاء الرحمن کی خصوصی ہدایت پرضلعی پولیس نے شب برات کا سکیورٹی پلان جاری کردیا،ضلع بھر میں 123 مساجد، 16امام بار گاہوں پر915سے زائد پولیس ملازمین و قومی رضا کار اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق شب برات کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ اس موقع پر مسلمان کثیر تعداد میں عبادت کے لیے مساجد /امام بارگاہوں کا رخ کرتے ہیں ان کی سیکیورٹی اور حفاظت کی ذمہ داری پولیس پر ہے اس لیے ضلع بھر میں موجود تمام مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے لیے جامع انتظامات کیے جائیں۔

ڈی پی او بہاولنگر نے ضلع بھر کے SDPOs/SHOsکو شب برات کے موقع پر آتش گیر مواد کی خرید وفروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کے احکامات جاری کردیے اور کہا کہ آتش گیر مواد کسی سنگین حادثے کا سبب بن سکتاہے۔

(جاری ہے)

مسلمان اس رات کو مساجد اور امام بارگاہوں میں عبادات کرتے ہیں اور شب بیداری ہوتی ہے ۔اس رات مساجد ہائے میں غیر معمولی رش ہوتا ہے لوگ نوافل ادا کرتے ہیں اور مساجد اور گھروں میں چراغاں کرتے ہیں ۔

لہذا آپ ممکن طور پر شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں اور عوام کی جان و مال کی حفاظت میں کوتاہی نہ کریں۔آتش بازی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والے اشخاص کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔مساجد کی محافظ وامن کمیٹیوں کو متحرک کریں۔لاوڈ سپیکر پر پابندی ہے خلاف ورزی پر6پنجاب ساونڈ سسٹم آرڈننس2015 کے تحت کاروائی عمل میں لائیں۔

پکٹ و ناکہ بندی پوائنٹ پر ڈیوٹی لگوائیں۔مساجد کے ایک سے زیادہ دروازے بند کروائیں صرف ایک مرکزی دروازے سے آمدودرفت ہو۔مساجد وامام بارگاہوں کے قریب کسی بھی موٹرسائیکل ،سائیکل یا گاڈی کو نہ آنے دیں۔پارکنگ کم ازکم200گز کے فاصلے پر رکھیں۔ SDOPs/SHOsراونڈ دی کلاک گشت کریں۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد مشکوک شخص اور اشیا پر کڑی نگاہ رکھیں ایمر جنسی کی صورت میں15 اور(063-9240064 ) پولیس کنٹرول روم پر فوری اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں