ڈونگہ بونگہ،پولیس کا کریک ڈاؤن،منشیات فروش ،ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ ناجائز برآمد

بدھ 14 اکتوبر 2020 16:40

ڈونگہ بونگہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2020ء) سرکل چشتیاں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن،منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ ناجائز برآمدکرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افرادکے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ بخشن خان کی سربراہی میں محمد افضل ASIنے مخبر کی اطلاع پر پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے شعلی غربی سے ملزم اعجاز حسین عرف جاجے کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کے قبضہ سے چرس1210گرام برآمد ہوئی۔اسی طرح چک نمبر 52/Fمیں کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد بلال کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 35لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویڑن چشتیاں ماجد اقبال کی سر براہی میں تنویر شوکتASI نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چونگی نمبر 03سے ملزم اللہ رکھاکو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے 60 لیٹر شراب بر آمد ہوئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح سب انسپکٹر فریاد حسین نے مخبر کی اطلاع پرپولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ریلو ے لائن کے قریب سے ملزم محمد حنیف کو گرفتار کرلیاجس کے قبضہ سے شراب 58 لیٹر برآمد ہوئی۔جبکہ سب انسپکٹر محمد اسلم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے باہوچوک سے ملزم محمد آصف کو قابوکر لیا ملزم کے قبضہ سی25 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ تھانہ سٹی اے ڈویڑن چشتیاں پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 3 ملزمان اویس، مبارک علی اور محمد احمد کو گرفتار کر کے قبضہ سے 3 عدد پسٹل 30 بور برآمدکرلیے جبکہ تھانہ صدر چشتیاں پولیس نے سب انسپکٹر علی رضا کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم سہیل احمد کو گرفتار کرکے پمپ ایکشن 12بور برآمد کرلی۔

گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف منشیات اور اسلحہ ناجائز کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا کہ بہاولنگر پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف پوری ایمانداری اور جانفشانی کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments