ڈونگہ بونگہ‘تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس کا قحبہ خانوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

بدھ 28 اکتوبر 2020 15:45

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس کا قحبہ خانوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،بدکاری میں مصروف تین اشتہاری مجرمان اور 5خواتین گرفتار،مقدمات درج،تفتیش جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویڑن مشتاق احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ماڈل ٹاؤن میں کاروائی کرتے ہوئے تین قحبہ خانوں پر کامیاب کاروائیاں کیں۔

(جاری ہے)

ملزمہ نسرین بی بی کے قحبہ خانہ پر کاروائی کے دوران مجرم اشتہاری محمد نواز ہانس کو ملزمہ نسرین بی بی کے ساتھ بدکاری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔اسی طرح ملزمہ شیماں بی بی کے بدکاری کے اڈا پر کاروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری عبداللہ اور دو خواتین کو گرفتار کیا جبکہ ملزمہ آسیہ بی بی کے بدکاری کے اڈا پر ریڈ کے دوران مجرم اشتہاری حسن بشیر اور دو خواتین کو گرفتار کیا جو بدکاری میں مصروف تھے۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کاعمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے کہا کہ ضلعی پولیس جرائم کے انسداد اور معاشرتی برائیوں کے خلاف میدان عمل میں سرگرم ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں