موسم برسات کے دوران ملیریا ، اسہا ل ، پیٹ کے امراض کے خطرہ کے پیش نظر حفاظتی تدا بیر پر عملد رآمدکریں، محکمہ صحت

منگل 20 جون 2017 17:37

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) محکمہ صحت نے موسم برسات کے دوران ملیریا، اسہال ، پیٹ کے امراض کے پھیلائو کے خطرہ کے پیش نظر عوام کو حفاظتی تدابیر پر عملدر آمد کی ہدایت کی ہے، اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض سے بچائو کیلئے پانی کو ابال کر استعمال کرنے سمیت پانی شفاف کرنے کی خصوصی گولیاں استعمال کرنے، خوراک کو مکھیوں اور گرد و غبار سے ڈھانپ کر رکھنے اور تازہ پکا ہوا کھانا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ، محکمہ صحت فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے کہا کہ کھانا کھانے، پکانے ، لیٹرین کے استعمال کے بعد ہاتھ صابن سے اچھی طرح دھوئے جائیں، انہوںنے رات کو مچھر بھگا نے کیلئے میٹ لگانے اور دستوں یا اسہال کے دوران او آر ایس ملا پانی استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں