(ن) لیگ میں ٹوٹ پھوٹ کا خواب دیکھنے والے خود انتشار کا شکار ہیں‘ سید محمد اصغر شاہ

موجودہ حکومت عوامی ریلیف پر یقین رکھتی ہے ،نواز ،شہباز کی قیادت ملکی ترقی کی ضمانت ہے‘ رکن قومی اسمبلی

جمعرات 4 جنوری 2018 17:56

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2018ء) سینئر پالیمنٹرین رکن قومی اسمبلی سید محمد اصغر شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی ریلیف پر یقین رکھتی ہے ، محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت ملکی ترقی کی ضمانت ہے، مسلم لیگ (ن) میں ٹوٹ پھوٹ کا خواب دیکھنے والے خود انتشار کا شکار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب بہاولنگر میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن)بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔انتخابات کے ذریعے اپنے عہدیداران کا چنا اور جمہوری روایات کا تسلسل پریس کلب بہاولنگر کا خاصہ ہے اور اسی جمہوری عمل کے نتیجہ میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے نو منتخب صدر قاسم علی شیخ ،جنرل سیکرٹری شیخ محمد یسین و دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

سید محمد اصغر شاہ نے کہا کہ موجودہ دور میڈیا کا دور ہے جس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں پریس کلب بہاولنگر سے منسلک صحافیوں کا معاشرے میں کردار مثالی رہا ہے جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں جنھوں نے صحافتی خدمات کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بہتری اور علاقہ کی فلاح و بہبود کے لیے بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔پریس کلب بہاولنگر کو در پیش مسائل سے بخوبی واقف ہوں اور ان مسائل کے حل کے لئے پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے سامنے بھر پور نمائندگی کرونگا اور بطور ایم این اے جو بھی ممکن ہوسکا فنڈز مہیا کرونگا ۔

دعا گو ہوں کہ پریس کلب بہاولنگر اپنے شاندار ماضی کی طرح جمہوری تسلسل کے ساتھ معاشرے کی بہتری ،علاقہ کی فلاح بہبود اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کا عمل جاری رکھے ۔ صدر قاسم علی شیخ نے سید محمد اصغر شاہ کو خوش آمدید کہا قائمقام جنرل سیکرٹری محمد وسیم سرور نے پریس کلب کی تاریخ اور خدمات سے آگاہ کیا ۔ پریس کلب آمد پر سید محمد اصغر شاہ کا صدر قاسم علی شیخ عہدیداران و ممبران نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں