شہدا پولیس کے ورثا میں پلاٹ کی تقسیم کے سلسلہ میں پولیس لائن بہاولنگر میں خصوصی تقریب

ہفتہ 3 مارچ 2018 16:34

ڈونگہ بونگہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2018ء) شہدا پولیس کے اعزازمیں ورثا میں پلاٹ کی تقسیم کے سلسلہ میں عبدالرزاق شہید پولیس لائن بہاولنگر کے سبزہ زار میں ایک خصوصی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور فعت مختیارراجہ،ڈی پی او عطا الرحمن،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راجہ پرویز اختر، عوامی نمائندے،کرنل وقار پاک آرمی،میڈیا،علما کرام اور انجمن تاجران کے ممبران کے علاوہ پولیس افسران کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر شہدا پولیس کے اعزازمیں عبدالرزاق شہید پولیس لائن میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور فعت مختیارراجہ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی جو موت ہے و ہ قوم کی حیات ہے۔ ہم پورے پاکستان کی عوام کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم نے پہلے بھی اس پاک سرزمین کے لیے خون بہایا ہے ہم آئندہ بھی ملک وقوم کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے اور اس کے ساتھ ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے شہیدوں کو نہیں بھولے وہ اللہ کے پاس بھی زندہ ہیں اور اس دنیا میں بھی زندہ رہیں گے۔

(جاری ہے)

جو قومیں اپنے شہیدوں اور محسنوں کو بھلا دیتی ہیں تاریخ بھی انہیں ہمیشہ کے لیے فراموش کر دیتی ہے۔قابل فخر ہیں وہ خاندان جن کے سپوتوں نے جرائم پیشہ،وطن دشمن عناصر کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان،وطن کاامن قائم رکھنے کے لیے ملک وقوم پر نچھاور کر دی۔پولیس شہدا ہمارا فخر ہیں۔امن کے قیام کے لیے پولیس کے افسروں اور اہلکاروں نے جو قربانیاں دیں وہ ہمارے لیے قابل تقلید ہیں۔

شہدا کی قربانیوں کو محکمہ پولیس میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے شہدا اور ان کے خاندان کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے شرکا تقریب کو آگاہ کیا۔ڈی پی او بہاولنگرعطا الرحمن نے کہا کہ شہدا پولیس کے ورثا میں مالی ودیگر سہولیات دینے کاسلسلہ جاری رکھا جائیگا تاکہ وہ معاشرے میں خود کو تنہا نہ سمجھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں صدق دل سے یہ سمجھتا ہوں کہ شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر اس ملک کی عوام کی حفاظت کی ہے۔

تقریب میں پولیس شہدا کے ورثا میں پلاٹ تقسیم کیے گئے۔ڈی پی اوعطا الرحمن نے مزید کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ تجدید عہد وفا کا دن ہے کہ اسی وفا کے راستے پر چلتے ہوئے ہمارے جوان آئندہ بھی اپنی جانوں پر کھیل کر ہمارے ملک کے امن کے لیے کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں