ڈونگہ بونگہ‘شہریوں کی برہنہ ویڈیو بنا کر بھتہ وصول کرنے والے 7 رکنی گروہ کی سرغنہ خاتون گرفتار

اتوار مارچ 17:10

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء)شہریوں کی برہنہ ویڈیو بنا کر بھتہ وصول کرنے والے 7 رکنی گروہ کی سرغنہ خاتون گرفتار۔تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے سرغنہ کوثر کو گرفتار کر کے بھتہ کی رقم برآمد کرلی ۔گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے ،سرغنہ خاتون کے خلاف اس سے قبل بھی بھتہ خوری کے متعدد مقدمات درج ہیں ۔

گرفتاری کے بعد سرغنہ خاتون کو دیکھنے کے لئے تھانہ میں شہریوں کا تانتا بند ھ گیا ۔تفصیلات کے مطابق خادم آباد کالونی کی رہائشی کوثر پروین اپنے ساتھیوں عمران عرف مانی،عامر ،احمد سمیت دیگر سے ملکر شریف شہریوں کا مختلف قسم کے جھانسہ دیکر اپنے گھر بلوا لیتی اور اسلحہ کے زور پر ان کی زبردستی برہنہ ویڈیو بنا کر ان کو بلیک میل کر کے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے شہری محمد اقبال کی درخواست پر گینگ کے خلاف بھتہ خوری کا مقدمہ درج کر کے گینگ کی سرغنہ کوثر پروین کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق مذکورہ گینگ کے ارکان سادہ لوح خواتین اور طالبات کو امداد دلوانے اور پیار محبت کا جھانسہ دیکر ان کی قابل اعتراض ویڈ یو بھی بناتے ہیں اور اس مکروہ دھندہ میں ملوث ہیں ۔

یاد رہے کہ مذکورہ ملزمہ پر اس سے قبل بھی بھتہ خوری کے متعدد مقدمات درج ہیں اور کئی بار ملزمہ جیل کی ہوا کھا چکی ہے ۔پولیس نے جب ملزمہ کو گرفتار کیا تو شہریوں کا تھانہ میں ملزمہ کے دیدار کے لئے تانتا بندھ گیا ۔عوامی ،سماجی ،سیاسی اور مذہبی حلقوں نے ڈی پی او بہاولنگر عطاء الرحمان سے اپیل کی ہے کہ اس قسم کے گھناونے جرم میں ملوث خاتون سمیت تمام گینگ کے ارکان گرفتار کیفر کرادر تک پہنچایا جائے تاکہ شریف شہری اور طلبہ و طالبات اپنی عزت النفس کے ساتھ ساتھ ان بلیک میلروں کے چنگل سے نکل سکے اور معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہو سکے ۔

ڈونگہ بونگہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments