ڈونگہ بونگہ،ضلعی پولیس نے ایسٹرکا سکیورٹی پلان جاری کردیا

14چرچوں میں 980سے زائد پولیس اہلکاران اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے

جمعرات 29 مارچ 2018 15:25

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2018ء) ضلع بھر میں مسیحی برادری کی طرف سے ایسٹر کا تہوار اتوار کے روز منایا جائیگا۔ضلعی پولیس نے ایسٹرکا سکیورٹی پلان جاری کردیا ،ضلع بھر میں 14چرچوں میں مسیحی برادری ایسٹرڈے منائے گی۔اس موقع پر980سے زائد پولیس اہلکاران اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عطاء الرحمن کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے ایسٹر کا تفصیلی سیکورٹی پلان جاری کردیا۔

ضلع بھر میں 14چرچیز میںایسٹر ڈے منایا جائے گااس موقع پر980سے زائد پولیس اہلکاروایگل سکواڈاور ایلیٹ ٹیم اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گی۔ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ ایس ایچ ا وزضلع ہذا موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور پولیس ملازمان کو اس حساس ڈیوٹی کی اہمیت سے آگاہ کریں تاکہ وہ اپنی ڈیوٹی سے بخوبی اور احسن طریقے سے عہدہ براں ہو سکیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوز اپنے اپنے تھانہ کی حدود کے اندر تمام ہوٹل،ریسٹورنٹ ،گیسٹ ہاوسزاورایسے مقامات جہاں بیرونی مقامات سے آکر لوگ سکونت پذیر ہوسکتے ہیںان کی خوب باریک بینی سے جانچ پڑتال کی جائے۔سفید پارچات میںملبوس پولیس ملازمان پرائیویٹ موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں میں گشت کریں گے۔سپشل برانچ ،سول ڈیفنس،واک تھرو گیٹس ،میٹل ڈیٹکٹرزکے ذریعے چرچ اور گرجا گھروں کی سویپنگ کریں گے۔

اس کے علاوہ مقام ِپروگرام کے داخلی اور خارجی راستوں کو بذریعہ خاردار تار /بیرئرزوغیرہ سے بلاک کیا جائے گااور ایک ہی داخلی راستہ رکھا جائے گا۔ڈی پی او بہاولنگر نے مزید کہا کہ مسیحی برادری بھی ہمارے شہری ہیں ان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ۔علماء کرام اور پادری صاحبان امن وامان اور بھائی چارے کی فضاقائم رکھنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریںاسلام ہمیں رواداری کا درس دیتا ہے اقلیتوںکے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔

فرقہ واریت پھیلانے والے تخریب کار اور دہشت گرد عناصر کے خاتمہ کے لیے میڈیا ،مذہبی رہنماوں سمیت عوام کا تعاون درکار ہے۔ڈی ایس پی ٹریفک ضلع ہذا میں ٹریفک کے نظام کو موثر بنانے کے لیے اور بازاروں میں رش ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو کنٹرول کریں گے تاکہ عوام کو ٹریفک کے مسائل سے دوچار نہ ہونا پڑئے۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنے اردگرد مشکوک شخص اور اشیاء پر کڑی نگاہ رکھیں۔ایمرجنسی کی صورت میں 15اور ((063-9240063-64پولیس کنٹرول روم پر فوری اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں