سانحہ موٹروے انتہائی افسوسناک ہے ،جتنی مذمت کی جائے کم ہے،اعجاز الحق

ایسے دردناک واقعات کی روک تھام اور مجرموں کو نشان عبرت بنانے کیلئے قانون سازی کرنا وقت کی بڑی اہم ضرورت ہے،سابق وفاقی وزیر

پیر 14 ستمبر 2020 21:55

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2020ء) سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ سانحہ موٹروے انتہائی افسوس ناک ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،ایسے دردناک واقعات کی روک تھام اور مجرموں کو نشان عبرت بنانے کیلئے قانون سازی کرنا وقت کی بڑی اہم ضرورت ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل ضیائ الحق شہید نے اپنے دور حکومت میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے مئوثر اقدامات اٹھا کر ایک مثال قائم کر دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج میں نظم و ضبط ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ صرف ڈسپلن کے باعث فوج اعلیٰ ادارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا سی سی پی او لاہور کے بارے بیان دینا لمحہ فکریہ ہے۔پولیس میں ڈسپلن کی کمی کے باعث کارکردگی نہ ہے،سی سی پی او شیخ عمر کے بیان کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا طاہر بشیر چیمہ سے کسی قسم کا کوئی الحاق نہیں ہے،ملک بھر میں مسلم لیگ (ضیائ)کے دفاتر کھولے جارہے ہیں جبکہ اگلے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) یا پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد ہو سکتا ہے۔

اب اے پی سی کے بعد ایک نیا این آر او ہونے جا رہا ہے۔پی ٹی ا?ئی نے ہمارے ساتھ خود اتحاد کیا تھا ہم نے اتحاد کیلئے جھولی نہیں پھیلائی تھی،عمران خان کچھ لوگوں کو قبول نہیں کر رہا۔بلوچستان سندھ کے پی کے میں بلدیاتی ادارے چلتے رہے لیکن پنجاب میں ختم کرنا ظلم کے مترادف تھا۔جب تک عدالت نہیں کہے گی الیکشن کا انعقاد اعلان کے باوجود ممکن دکھائی نہیں دیتا۔

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں