ڈونگہ بونگہ‘ ضلعی پولیس کا گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن‘درجنوں ملزمان گرفتار

پیر 14 دسمبر 2020 14:21

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2020ء) ضلعی پولیس کا گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،خطرناک مجرمان اشتہاری سمیت درجنوں ملزمان گرفتار، چرس،شراب،ہیروئن اور ناجائز اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلعی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے 37 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

جن میں 15 مجرمان اشتہاری بھی شامل ہیں۔کاروائیوں کے دوران گرفتار ہونے والے منشیات فروشوں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت 11 مقدمات درج کیے گئے جن میں 4.980کلو گرام چرس،131 لیٹرشراب اور200 گرام ہیروئن برآمدہوئی۔اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والی05ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن کے قبضہ سی04عددپسٹل30بوراورایک رائفل برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

ملزمان کو پابند سلاسل کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے اورمزید تفتیش جاری ہے۔

کاروائی کے دوران مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائسزاور قومی شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کی گئی اور متعدد مشکوک مقامات کی تلاشی بھی لی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں اس طرزکی کاروائیاں جاری رہیں گی

ڈونگہ بونگہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments