ڈونگہ بونگہ ‘سرکاری سکولز میں طلباء کو 500 روپے فی سیٹ کے حساب سے ناٹ فار سیل کتابیں دی جانے لگیں

جمعہ 9 جولائی 2021 14:10

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2021ء) بہاولنگر کے سرکاری اسکولز میں ایجوکیشن ریفارمز پروگرام حکومت پنجاب کی جانب سے مہیاء کردہ تدریسی کتب فروخت ہونے کا انکشاف،کتابوں کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر مبینہ طور پر طلباء کو 500 روپے فی سیٹ کے حساب سے ناٹ فار سیل کتابیں دی جانے لگیں،والدین کا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر تعلیم پنجاب مراد راس سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق نئے تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل ہی متعدد سرکاری اسکولز کو کتابوں کی کمی کا سامنا ہے ایسا بتایا گیا تھا اسکولز انتظامیہ کی جانب سے جبکہ نئے سیشن میں کتابوں کی تقسیم کے لیے مختلف تحصیلوں میں گودام بھی بنائے گئے۔

(جاری ہے)

تاہم محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ ان گوداموں میں طلبہ کے لیے رکھی گئی کتابیں ختم ہو چکی ہیں اور کتابوں کی کمی کے باعث طلبائ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب بہاولنگر کے سرکاری اسکولز میں ایجوکیشن ریفارمز پروگرام حکومت پنجاب کی جانب سے مہیائ کردہ تدریسی کتب فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے،والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کو 500 روپے فی کس کے حساب سے ناٹ فار سیل بکس دی جارہی ہیں اور یہ رقم اسکول ٹیچرز خود وصول کر رہے ہیں،والدین نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے مفت مہیائ کی جانے والی کتابوں کی فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت اور فی الفور کارروائی کی جائے

ڈونگہ بونگہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments