ڈونگہ بونگہ ‘کووڈ 19 ویکسینیشن کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والا گروہ سوشل میڈیا پر سرگرم

بدھ 28 جولائی 2021 17:51

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) کووڈ 19 ویکسینیشن کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والا گروہ سوشل میڈیا پر سرگرم،منہ مانگے دام آپکی مرضی کا کام۔تفصیلات کے مطابق کرونا وباء سے بچاؤ کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے ویکسینیشن کے عمل کو ایک جانب تیز کیا جارہا ہے تو دوسری جانب لوگوں کی ایک بڑی تعداد جو اس ویکسین کو مضر صحت سمجھتی ہے جعلسازی کے ذریعے بغیر ویکسین لگوائے پیسے دیکر اپنا نام رجسٹرڈ کروا رہے ہیں،باوثوق ذرائع کے مطابق جعلسازوں نے مبینہ طور پر محکمہ صحت اور نادرا کے عملہ کیساتھ سازباز کرکے جعلی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا کام شروع کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

ایجنٹ آپ سے 250 روپے سے لیکر 20 ہزار روپے تک کام کی نوعیت کے حساب سے پیسے طلب کرتا ہے جس کے عوض آپ کو آپ کی من چاہی ویکسین کی ڈوز مکمل لگوانے کا نہ صرف سرٹیفکیٹ مہیاء کیا جاتا ہے بلکہ آپ کی رجسٹریشن نادرا سسٹم اور 1166 پر بھی کردی جاتی ہے،جس کے بعد آپ حکومت کی نظر میں دونوں ڈوز لگوا چکے ہوتے ہیں،زرائع کا کہنا ہے کہ اس عمل میں وہ افراد منہ مانگے دام دے رہے ہیں جو بیرون ملک سے پاکستان آئے لیکن واپسی کیلئے اس ملک کی مطلوبہ ویکسین حکومت پاکستان کی جانب سے مہیاء نہیں کی جاری ہے،وہ افراد اگر کوئی اور ویکسین لگوا چکے ہیں تو مطلوبہ ویکسین کا نام تبدیل کرنے کے چارجز کم جبکہ بالکل نہ لگوانے کے پیسے زیادہ چارج کیئے جارہے ہیں

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں