ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں واقع ڈائیلاسز یونٹ زبوں حالی کا شکار

بدھ 15 ستمبر 2021 14:50

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2021ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں واقع ڈائیلاسز یونٹ زبوں حالی کا شکار،ڈائیلاسز یونٹ میں مبینہ طور پر 15 کے قریب غیر فعال مشینیں انسٹالیشن کی منتظر،فعال مشینوں کی کارکردگی بھی برائے نام،ڈائیلاسز کیلئے بائیکارب سولوشن اور ہیپارین انجکشن بھی نایاب ہوگئے،مریض ادویات دوسرے شہروں سے منگوانے پر مجبور۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بہاولنگر میں واقع ڈائیلاسز یونٹ زبوں حالی کا شکار ہوچکا ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔زرائع کے مطابق ڈائیلاسز یونٹ میں 15 کے قریب غیر فعال مشینیں انسٹالیشن کی منتظر ہیں جبکہ دیگر چند ایک جو فعال ہیں وہ بھی غیر فعال کی مانند ہی ہیں جس کے باعث مریضوں کو کئی کئی روز اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ دوسری جانب ڈائیلاسز کیلئے استعمال ہونے والے بائیکارب سولوشن اور ہیپارین انجکشن اسپتال تو درکنار عام مارکیٹ میں بھی دستیاب نہ ہیں۔ڈائیلاسز کے منتظر مریضوں کو یہ ادویات اپنے خرچہ پر مہنگے داموں دوسرے شہروں سے منگوانی پڑتی ہیں جو کہ عام آدمی کی دسترس سے باہر ہیں۔

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں