آر پی او بہاولپور محمد ادریس احمد آج ضلع بہاولنگر کادورہ کریں گے،پولیس کاچاک وچوبند دستہ سلامی دیگا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 18:51

ڈونگہ بونگہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) آر پی او بہاولپور محمد ادریس احمد آج ( اتوار ) ضلع بہاولنگر کادورہ کریں گے۔ ان کی آمد پر پولیس کاچاک وچوبند دستہ انہیں سلامی دیگا۔جس کے بعدڈی پی او آ فس میں ڈی پی او لیاقت ملک کے ہمراہ تمام ایس ڈی پی اوز اور ڈی ایس پی لیگل کے ساتھ کرائم میٹنگ ہوگی۔ بعدازاں آرپی او ڈی پی اوآفس کی تمام برانچز کا معائنہ کریں گے۔

آر پی او بہاولپور اچھی کارکردگی کے حامل افسران اور ملازمین پولیس میں سر ٹیفکیٹ اور نقد انعامات بھی تقسیم کریں گے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد کرسمس کے حوالے سے مسیحی برادری سے خصوصی ملاقات اور چرچ آ ف پاکستان کا خصوصی دورہ کریں گے۔ بعدازاں آر پی او بہاولپور ڈی پی او بہاولنگر لیاقت علی ملک کے ہمراہ تھانہ ڈاہرانوالہ کا دورہ بھی کریں گے۔جس کے دوران تھانہ کی انسپکشن کیساتھ تھانہ کی زیر تعمیر بلڈنگ کا معائنہ اور ایس ایچ او ہائوس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔بعدازاں کرسمس کے حوالے سے ڈاہرانوالہ میں امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات بھی کریں گے۔آرپی او بہاولپور ضلع بہاولنگر کے 21مسیحی پولیس ملازمین کوکرسمس کے حوالے سے تحائف اور مٹھائی بھی تقسیم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں