ضلع بہاولنگر پو لیس نے گزشتہ11 ما ہ کے دوران 14679ملزما ن گر فتا ر کیے

اشنکو ف سمیت 832 کی تعد اد میں نا جا ئز اسلحہ بر آمد ، منشیات کی بڑی تعداد برآمد کی گئی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 18:51

ڈونگہ بونگہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) ڈی پی او کیپٹن (ر) لیا قت علی ملک کی سربراہی میں ضلع پو لیس نے گزشتہ11 ما ہ کے دوران 14679ملزما ن گر فتا ر ، 05 کلاشنکو ف سمیت 832 کی تعد اد میں نا جا ئز اسلحہ بر آمد ، ملزما ن سے 248 کلو 933 گرام چرس ، 33927 بوتل شراب ، 181 چا لو بھٹیا ں ، 3کلو 352 گر ام ہیر وئن ،9کلو420 گرام افیون برآمد ، ضلعی پو لیس نے 13 گینگزمیںشامل 47ملزمان کو گر فتا رکرکے ان کے قبضہ سی10016355 روپے ما لیت کی اشیا ء ما ل مسروقہ ، زیو را ت اور ما ل مویشی وغیر ہ بر آمد ، بدکا ری کے اڈوں سے 205 ملزما ن گرفتا رکیے ۔

ترجما ن پو لیس ضلع بہا ولنگر نے میڈیا نما ئندگا ن کو بر یفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ ضلع پو لیس کی گزشتہ 11 ما ہ کی کارکردگی انتہا ئی شاندار رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بہا ولنگر لیا قت علی ملک کی سربراہی میں ضلع پو لیس کو جدید سا ئنسی تقا ضو ں سے ہم آہنگ کر تے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کے لیے جدید تر ین کما نڈاینڈ کنٹر ول سنٹر قا ئم کیا گیا جو اپنے کا م کی نو عیت سے پنجا ب بھر میں منفر د مقا م کا حا مل ہے ۔

ضلع پو لیس نے گزشتہ 11 ما ہ کے دوران 14679 ملزما ن گر فتا ر کیے جن میں 2966پو لیس اشتہا ری شا مل ہیں ۔ اسی طر ح 354 عدالتی مفروران کو پا بند سلا سل کیا گیا ۔ترجمان پولیس ضلع بہاولنگر نے بتا یا کہ نا جا ئز اسلحہ کی832 مقدما ت درج کر تے ہوئے اسی تعداد میں ملزما ن گر فتا ر کیے۔ جن سی5 کلاشنکو ف ، 46رائفل , 149 بندوقیں ، 58 ریوالور،552 پسٹل ،30 کا ربین برآمد کی گئی ۔

منشیا ت کے 1282مقدما ت درج کرتے ہوئے 1431 ملزما ن گرفتا رکر کے ان کے قبضہ سے 248 کلو 933 گرام چرس ،33927 بو تل شراب ، 3 کلو 352 گرام ہیروئن ،181 چا لو بھٹیا ں ،9کلو420 گرام افیون اور 54 شرابی گر فتا ر کیے ۔ بدکا ری کے اڈوں کے خلا ف بھر پو ر مہم جاری ہے ۔ اس حوالے سے اب تک 53 مقدما ت میں 205 ملزما ن گرفتا رکیے گئے ۔ پا نی چوروں کے خلا ف کا روائیوں میں 523 مقدما ت درج کیے گئے اور 1075 پا نی چور گرفتا رکیے ۔انہو ں نے کہا کے ڈی پی او لیا قت علی ملک کی پالیسیوں اور حکمت عملی کی بدولت نہ صر ف جر ائم میں نما یا ں کمی واقع ہو ئی ہے بلکہ پو لیس اور عوام کے درمیان اعتما د کی فضاء کو بھی فر وغ ملا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں