پریس کلب بہاولنگر کے انتخابات میں مرزا کامران گروپ نے کلین سوئپ کر دیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 18:53

ڈونگہ بونگہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء)سال 2017 ء کے لئے پریس کلب بہاولنگر کے انتخابات میں مرزا کامران گروپ نے کلین سوئپ کرتے ہوئے بلا مقابلہ تمام نشستیں جیت لیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پریس کلب بہاولنگر کے انتخابات کے آخری مرحلے میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری روز تھا مگر مقررہ وقت تک مرزا کامران گروپ کے علاوہ کسی بھی امیدوار نے مقابلہ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے ۔

(جاری ہے)

مقررہ وقت کے بعد الیکشن کمیٹی کے ممبران نے مرزا کامران گروپ کی بلا مقابلہ کا میابی کا اعلان کر دیا ۔الیکشن کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق پریس کلب بہاولنگر کے نو منتخب عہدیداروں میں صدر مرزا کامران قدیر،سینئر نائب صدر فاروق حمید خان ،نائب صدر چوہدری عدنان ٹیپو،جنرل سیکرٹری سید افتخار حسین شاہ ،جوائنٹ سیکرٹری احمد رضا قریشی ، فنانس سیکرٹری غلام مرتضیٰ کھوکھر،انفارمیشن سیکرٹری رائو ساجد عزیزاور شیخ یٰسین ،شیخ محمد کلیم ،آصف رسول توگیروی،محمد گلزار ممبران مجلس عاملہ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ مرزا کامران گروپ نے مسلسل تیسری بار کامیابی حاصل کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ہے ۔

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں