ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولنگر محمد اقبال بزدار کی زیرصدارت اجلاس

بدھ 4 جنوری 2017 19:02

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2017ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولنگر محمد اقبال بزدار کی زیرصدارت انکے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ ہیلتھ، لیبر ،پاپولیشن ویلفیئر، ایجوکیشن،ڈی ایس پی صدر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خاتون محتسب پنجاب کی جانب سے سات جنوری کو بہاول پور میں منعقدہ سیمینا ر میں مختلف محکموں کی جانب سے شمولیت اور دیگر امور پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا اور مجموعی طور پر 120افراد کی بہاول نگر سے نمائندگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں HAVPکی والنٹیراسماء عامر نے سیمینار کے اغراض ومقاصد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں