صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد ہماری اولین ترجیح ہے ‘ مرزا کامران بیگ ، افتخار حسین شاہ

منگل 10 جنوری 2017 21:38

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء)پریس کلب بہاولنگر کے نومنتخب صدر مرزا کامران بیگ اور جنرل سیکرٹری سید افتخار حسین شاہ نے کہا ہے کہ صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد ہماری اولین ترجیح ہے ،صحافی کالونی سمیت تمام مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ،بلیک میلنگ کی سیاست کی ہمیشہ مذمت کی آئندہ بھی شفاف اورمثبت صحافت کو فروغ دیں گے ،گروپ کی کامیابی ممبران کے اتفاق اور بزرگوں کی دعائوں کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامیابی کے بعد ممبران اور معززین سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر پریس کلبزاور صحافتی تنظیموں سے روابط کے لئے کمیٹی بنائی جارہی ہے۔ملک کے دیگر شہروں کی طرح بہاول نگر میں صحافی کالونی قائم نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔ملک بھر میں کسی بھی صحافی کے ساتھ زیادتی ،ناانصافی کی صورت میں قائدین کے لائحہ عمل میں شانہ بشانہ ہونگے۔اس موقع پرنومنتخب کابینہ کے سینئر اراکین فاروق حمید خان ،میاں عدنان ٹیپو،احمد رضا قریشی،رائوساجد عزیز ،غلام مرتضی دھاری،محمد گلزار،شیخ محمد یاسین ،آصف رسول توگیروی اور شیخ کلیم بھی موجود تھے۔

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں