ڈسٹرکٹ بار بہاولنگر الیکشن ،میاں نذیر احمد خاں عاکوکا 246ووٹ لیکر صدر ،چوہدری غلام مرتضی 239ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:36

ڈونگہ بونگہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولنگر الیکشن برائے سال 2017ء میںمیاں نذیر احمد خاں عاکوکا 246ووٹ لے کر صدر جبکہ چوہدری غلام مرتضی 239ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولنگر الیکشن برائے سال 2017؁ کیلئے کل471ووٹ کاسٹ ہوئے ۔صدارت کیلئے محمد کاشف خان خاکوانی ایڈووکیٹ اور نذیر احمد خاں عاکوکا کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں میاں نذیر احمد خاںعاکوکا نے 246ووٹ لے کر میدان مار لیا جبکہ مد مقابل کاشف خان خاکوانی کو 216ووٹ ملے جبکہ 8ووٹ مسترد ہوئے۔

سیکرٹری کی سیٹ پر چوہدری غلام مرتضی اور ساجد طفیل لالیکا کے مابین مقابلہ ہوا جس میں چوہدری غلام مرتضی 239 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مدمقابل امیدوار ساجد طفیل لالیکا کو 226ووٹ پڑے جبکہ 6ووٹ مسترد ہوئے۔

(جاری ہے)

نائب صدارت کی سیٹ پر میاں محمد عباس چوہان 249ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مدمقابل سید شاکر علی بخاری ایڈووکیٹ نی212 ووٹ حاصل کیے جبکہ 11ووٹ مسترد ہوئے۔

لائبریری سیکرٹری کیلئے مس زاہدہ رشید ایڈووکیٹ237ووٹ کیساتھ کامیاب قرار پائیں جبکہ مدمقابل مس نائلہ نور ین نے 226ووٹ حاصل کئیے 8ووٹ مسترد ہوئے۔دیگر نشستوں پرجوائنٹ سیکرٹری کیلئے چوہدری نوید الرحمان اور فنانس سیکرٹری کیلئے چوہدری پرویز مہندی جبکہ ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے رائو سعید احمد خان ،خواجہ ضیاء محمد وٹو ، ثاقب رزاق ثمر ، آصفہ اسلم ، چوہدری عامر محمو د، محمد حسین ممونکا اور فہد حسین راناپہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں