پنجاب بھر میں جعلی زرعی ادویات کے خاتمہ کیلئے آپریشن کریک ڈائو ن تیز کر دیاگیا

بدھ 18 جولائی 2018 13:28

فیصل آباد۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) پنجاب بھر میں جعلی زرعی ادویات کے خاتمہ کیلئے آپریشن کریک ڈائو ن تیز کر دیاگیاہے جبکہ مختلف مقامات سے لاکھوںروپے کی جعلی زرعی ادویات بھی برآمدکر لی گئی ہیں۔ محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ نگران وزیرا علیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر میں جعلی و غیر معیاری اور ناقص زرعی ادویات بنانے و فروخت کرنے والے افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے ۔

انہوںنے بتایاکہ محکمہ زراعت پنجاب کے حکام کو مذکورہ مہم کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ محکمہ زراعت پنجاب جعلی زرعی ادویات اور کھادوں میں ملاوٹ کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی پر گامزن ہے اورجعلی زرعی ادویات کے خلاف جاری مہم کے نتیجہ میں زرعی ادویات میں ملاوٹ کے مرتکب افراد کا گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے جس سے صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ اعلیٰ حکام جعلی زرعی ادویات کے خلاف مہم کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کاشتکاروںکوہدایت کی کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور محکمہ زراعت کے مقامی افسران سے قریبی رابطہ رکھیں تاکہ جعلسازوں کو کیفرکردار تک پہنچانے سمیت سرسبز زرعی انقلاب لانے کا خواب شرمندہ تعبیر کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں