کپاس کے کاشتکاروں کو بارشوں سے فصل کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

بدھ 18 جولائی 2018 13:28

فیصل آباد۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) کپاس کے کاشتکار رواں شدید بارشوں سے فصل کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے خصوصی حفاظتی و تدارکی انتظامات کریں اور اس مقصد کیلئے کپاس کے کھیتوں کے چاروں اطراف کھائی کھود کر بارش کا پانی اس میں ڈال کر اپنی قیمتی فصل کو محفوظ بنائیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں مزیدبارشوں کا امکان ہے لہٰذا کاشتکار کپاس کی فصل کی حفاظت کے لئے چوکس رہتے ہوئے ضروری انتظامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے مشورہ کر کے مناسب ادویات کا سپرے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی سہولت اور رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کا عملہ ہمہ وقت تیارو دستیاب ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں